Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 63:11 - کِتابِ مُقادّس

11 لیکن بادشاہ خُدا میں شادمان ہو گا۔ جو اُس کی قَسم کھاتا ہے وہ فخر کرے گا کیونکہ جُھوٹ بولنے والوں کا مُنہ بند کر دِیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن بادشاہ تو خُدا میں شادمان ہوگا؛ جو خُدا کے نام کی قَسم کھاتے ہیں وہ اُن کی مدح سرائی کریں گے، لیکن جھوٹوں کے مُنہ بند کر دئیے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 लेकिन बादशाह अल्लाह की ख़ुशी मनाएगा। जो भी अल्लाह की क़सम खाता है वह फ़ख़र करेगा, क्योंकि झूट बोलनेवालों के मुँह बंद हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 لیکن بادشاہ اللہ کی خوشی منائے گا۔ جو بھی اللہ کی قَسم کھاتا ہے وہ فخر کرے گا، کیونکہ جھوٹ بولنے والوں کے منہ بند ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 63:11
17 حوالہ جات  

تُو خُداوند اپنے خُدا کا خَوف ماننا اور اُسی کی عِبادت کرنا اور اُسی کے نام کی قَسم کھانا۔


اَے خُداوند! تیری قُوّت سے بادشاہ خُوش ہو گا اور تیری نجات سے اُسے نہایت شادمانی ہو گی۔


یہاں تک کہ جو کوئی رُویِ زمِین پر اپنے لِئے دُعایِ خَیر کرے خُدایِ برحق کے نام سے کرے گا اور جو کوئی زمِین میں قَسم کھائے خُدایِ برحق کے نام سے کھائے گا کیونکہ گُذشتہ مُصِیبتیں فراموش ہو گئِیں اور وہ میری آنکھوں سے پوشِیدہ ہیں۔


مَیں نے اپنی ذات کی قَسم کھائی ہے۔ کلامِ صِدق میرے مُنہ سے نِکلا ہے اور وہ ٹلے گا نہیں کہ ہر ایک گُھٹنا میرے حضُور جُھکے گا اور ہر ایک زُبان میری قَسم کھائے گی۔


اب ہم جانتے ہیں کہ شرِیعت جو کُچھ کہتی ہے اُن سے کہتی ہے جو شرِیعت کے ماتحت ہیں تاکہ ہر ایک کا مُنہ بند ہو جائے اور ساری دُنیا خُدا کے نزدِیک سزا کے لائِق ٹھہرے۔


چُنانچہ جب خُدا نے ابرہامؔ سے وعدہ کرتے وقت قَسم کھانے کے واسطے کِسی کو اپنے سے بڑا نہ پایا تو اپنی ہی قَسم کھا کر


اور اُن کو بھی جو کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلک کی پرستِش کرتے ہیں اور اُن کو جو خُداوند کی عِبادت کا عہد کرتے ہیں لیکن مِلکُوم کی قَسم کھاتے ہیں۔


اُس روز مُلکِ مِصرؔ میں پانچ شہر ہوں گے جو کنعانی زُبان بولیں گے اور ربُّ الافواج کی قَسم کھائیں گے۔ اُن میں سے ایک کا نام شہرِ آفتاب ہو گا۔


جُھوٹے ہونٹ بند ہو جائیں جو صادِقوں کے خِلاف غرُور اور حقارت سے تکبُّر کی باتیں بولتے ہیں۔


سو مسکِین کو اُمّید رہتی ہے اور بدکاری اپنا مُنہ بند کر لیتی ہے۔


اور اب دیکھ مَیں خُوب جانتا ہُوں کہ تُو یقِیناً بادشاہ ہو گا اور اِسرائیلؔ کی سلطنت تیرے ہاتھ میں پڑ کر قائِم ہو گی۔


اُس نے اُس سے کہا تُو مت ڈر کیونکہ تُو میرے باپ ساؤُل کے ہاتھ میں نہیں پڑے گا اور تُو اِسرائیلؔ کا بادشاہ ہو گا اور مَیں تُجھ سے دُوسرے درجہ پر ہُوں گا۔ یہ میرے باپ ساؤُل کو بھی معلُوم ہے۔


راست باز یہ دیکھ کر خُوش ہوں گے اور سب بدکاروں کا مُنہ بند ہو جائے گا۔


مَیں تو اپنے بادشاہ کو اپنے کوہِ مُقدّس صِیُّون پر بِٹھا چُکا ہُوں۔


اگر ہم اپنے خُدا کے نام کو بُھولے یا ہم نے کِسی اجنبی معبُود کے آگے اپنے ہاتھ پَھیلائے ہوں


اِس لِئے اُن کے بچّوں کو کال کے حوالہ کر اور اُن کو تلوار کی دھار کے سپُرد کر۔ اُن کی بِیویاں بے اَولاد اور بیوہ ہوں اور اُن کے مَرد مارے جائیں۔ اُن کے جوان مَیدانِ جنگ میں تلوار سے قتل ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات