Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 63:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔ خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں، مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛ خشک اَور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں ہے، میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے، اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। यह उस वक़्त से मुताल्लिक़ है जब वह यहूदाह के रेगिस्तान में था। ऐ अल्लाह, तू मेरा ख़ुदा है जिसे मैं ढूँडता हूँ। मेरी जान तेरी प्यासी है, मेरा पूरा जिस्म तेरे लिए तरसता है। मैं उस ख़ुश्क और निढाल मुल्क की मानिंद हूँ जिसमें पानी नहीं है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ یہ اُس وقت سے متعلق ہے جب وہ یہوداہ کے ریگستان میں تھا۔ اے اللہ، تُو میرا خدا ہے جسے مَیں ڈھونڈتا ہوں۔ میری جان تیری پیاسی ہے، میرا پورا جسم تیرے لئے ترستا ہے۔ مَیں اُس خشک اور نڈھال ملک کی مانند ہوں جس میں پانی نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 63:1
37 حوالہ جات  

مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلاتا ہُوں۔ میری جان خُشک زمِین کی مانِند تیری پیاسی ہے۔ (سِلاہ)


میری جان خُداوند کی بارگاہوں کی مُشتاق ہے بلکہ گُداز ہو چلی۔ میرا دِل اور میرا جِسم زِندہ خُدا کے لِئے خُوشی سے للکارتے ہیں۔


بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔


مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔


خُداوند میرا زور اور راگ ہے۔ وُہی میری نجات بھی ٹھہرا۔ وہ میرا خُدا ہے۔ مَیں اُس کی بڑائی کرُوں گا وہ میرے باپ کا خُدا ہے مَیں اُس کی بزُرگی کرُوں گا۔


اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔ مَیں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا


مَیں ننگے ٹِیلوں پر نہریں اور وادِیوں میں چشمے کھولُوں گا۔ صحرا کو تالاب اور خُشک زمِین کو پانی کا چشمہ بنا دُوں گا۔


پِھر عِید کے آخِری دِن جو خاص دِن ہے یِسُوعؔ کھڑا ہُؤا اور پُکار کر کہا اگر کوئی پِیاسا ہو تو میرے پاس آ کر پِئے۔


تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیرا شُکر کرُوں گا۔ تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔


جو مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں مَیں اُن سے مُحبّت رکھتی ہُوں اور جو مُجھے دِل سے ڈُھونڈتے ہیں وہ مُجھے پا لیں گے۔


مُجھے سِکھا کہ تیری مرضی پر چلُوں اِس لِئے کہ تُو میرا خُدا ہے۔ تیری نیک رُوح مُجھے راستی کے مُلک میں لے چلے۔


اور مَیں اِس تِہائی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کرُوں گا اور سونے کی طرح تاؤُں گا۔ وہ مُجھ سے دُعا کریں گے اور مَیں اُن کی سنُوں گا۔ مَیں کہُوں گا یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خُداوند ہی ہمارا خُدا ہے۔


مَیں روانہ ہُوں گا اور اپنے مسکن کو چلا جاؤُں گا جب تک کہ وہ اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے میرے چِہرہ کے طالِب نہ ہوں۔ وہ اپنی مُصِیبت میں بڑی سرگرمی سے میرے طالِب ہوں گے۔


جب وہ اُن کو قتل کرنے لگا تو وہ اُس کے طالِب ہُوئے اور رجُوع ہو کر دِل و جان سے خُدا کو ڈُھونڈنے لگے


اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟ تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔ مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔


لیکن اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مَیں نے کہا تُو میرا خُدا ہے۔


تَو بھی اگر تُو خُدا کو خُوب ڈھونڈتا اور قادرِ مُطلق کے حضُور مِنّت کرتا


تب جاد نبی نے داؤُد سے کہا اِس گڑھ میں مت رہ۔ روانہ ہو اور یہُوداؔہ کے مُلک میں جا۔ سو داؤُد روانہ ہُؤا اور حارت کے بَن میں چلا گیا۔


بلکہ یہ وہ عہد ہے جو مَیں اُن دِنوں کے بعد اِسرائیل کے گھرانے سے باندُھوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اپنی شرِیعت اُن کے باطِن میں رکُھّوں گا اور اُن کے دِل پر اُسے لِکُھوں گا اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔


خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس وقت اِسرائیل کے سب گھرانوں کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔


بلکہ سراب تالاب ہو جائے گا اور پِیاسی زمِین چشمہ بن جائے گی۔ گِیدڑوں کی ماندوں میں جہاں وہ پڑے تھے نَے اور نل کا ٹِھکانا ہو گا۔


وہاں اُن لوگوں کو بڑی پِیاس لگی۔ سو وہ لوگ مُوسیٰؔ پر بُڑبُڑانے لگے اور کہا کہ تُو ہم کو اور ہمارے بچّوں اور چَوپایوں کو پِیاسا مارنے کے لِئے ہم لوگوں کو کیوں مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا؟


یِسُوعؔ نے اُس سے کہا مُجھے نہ چُھو کیونکہ مَیں اب تک باپ کے پاس اُوپر نہیں گیا لیکن میرے بھائِیوں کے پاس جا کر اُن سے کہہ کہ مَیں اپنے باپ اور تُمہارے باپ اور اپنے خُدا اور تُمہارے خُدا کے پاس اُوپر جاتا ہُوں۔


(کاف) میری جان تیری نجات کے لِئے بے تاب ہے لیکن مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔


جب ناپاک رُوح آدمی میں سے نِکلتی ہے تو سُوکھے مقاموں میں آرام ڈُھونڈتی پِھرتی ہے اور نہیں پاتی۔


اور ایک شخص آندھی سے پناہ گاہ کی مانِند ہو گا اور طُوفان سے چِھپنے کی جگہ اور خُشک زمِین میں پانی کی ندیوں کی مانِند اور ماندگی کی زمِین میں بڑی چٹان کے سایہ کی مانِند ہو گا۔


اَے یروشلِیم کی بیٹِیو! مَیں تُم کو قَسم دیتی ہُوں کہ اگر میرا محبُوب تُم کو مِل جائے تو اُس سے کہہ دینا کہ مَیں عِشق کی بِیمار ہُوں۔


اور دیکھ مَیں اُس دشت کے گھاٹوں کے پاس ٹھہرا رہُوں گا جب تک تُمہارے پاس سے مُجھے حقِیقتِ حال کی خبر نہ مِلے۔


وہ خُداوند ہمارا خُدا ہے۔ تمام رُویِ زمِین پر اُس کے آئِین ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات