Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 62:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اَے لوگو! ہر وقت اُس پر توکُّل کرو۔ اپنے دِل کا حال اُس کے سامنے کھول دو۔ خُدا ہماری پناہ گاہ ہے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے لوگو! ہر وقت خُدا پر توکّل کرو؛ اَپنا دِل اُن کے سامنے کھول دو، کیونکہ خُدا ہماری پناہ گاہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐ उम्मत, हर वक़्त उस पर भरोसा रख! उसके हुज़ूर अपने दिल का रंजो-अलम पानी की तरह उंडेल दे। अल्लाह ही हमारी पनाहगाह है। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اے اُمّت، ہر وقت اُس پر بھروسا رکھ! اُس کے حضور اپنے دل کا رنج و الم پانی کی طرح اُنڈیل دے۔ اللہ ہی ہماری پناہ گاہ ہے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 62:8
23 حوالہ جات  

کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔


اُٹھ رات کو پہروں کے شرُوع میں فریاد کر۔ خُداوند کے حضُور اپنا دِل پانی کی مانِند اُنڈیل دے۔ اپنے بچّوں کی زِندگی کے لِئے جو سب کُوچوں میں بُھوک سے بے ہوش پڑے ہیں اُس کے حضُور میں دستِ دُعا بُلند کر۔


ابد تک خُداوند پر اِعتماد رکھّو کیونکہ خُداوند یہوواؔہ ابدی چٹان ہے۔


مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنا دُکھ اُس کے حضُور بیان کرتا ہُوں۔


حنّہ نے جواب دِیا نہیں اَے میرے مالِک مَیں تو غمگِین عَورت ہُوں۔ مَیں نے نہ تو مَے نہ کوئی نشہ پِیا پر خُداوند کے آگے اپنا دِل اُنڈیلا ہے۔


خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔ میرا خُدا۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا۔ میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔


اِن باتوں کو یاد کر کے میرا دِل بھر آتا ہے کہ مَیں کِس طرح بِھیڑ یعنی عِید منانے والی جماعت کے ہمراہ خُوشی اور حمد کرتا ہُؤا اُن کو خُدا کے گھر میں لے جاتا تھا۔


تاکہ دو بے تبدِیل چِیزوں کے باعِث جِن کے بارے میں خُدا کا جُھوٹ بولنا مُمکِن نہیں ہماری پُختہ طَور سے دِل جمعی ہو جائے جو پناہ لینے کو اِس لِئے دَوڑے ہیں کہ اُس اُمّید کو جو سامنے رکھّی ہُوئی ہے قبضہ میں لائیں۔


اَے خُداوند! وہ مُصِیبت میں تیرے طالِب ہُوئے۔ جب تُو نے اُن کو تادِیب کی تو اُنہوں نے گِریہ و زاری کی۔


دیکھو وہ مُجھے قتل کرے گا۔ مَیں اِنتِظار نہیں کرُوں گا۔ بہر حال مَیں اپنی راہوں کی تائِید اُس کے حضُور کرُوں گا۔


غرض اَے بچّو! اُس میں قائِم رہو تاکہ جب وہ ظاہِر ہو تو ہمیں دِلیری ہو اور ہم اُس کے آنے پر اُس کے سامنے شرمِندہ نہ ہوں۔


اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد تیرے حضُور پُہنچے۔


خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔ مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔


خُداوند کے خَوف میں قوّی اُمّید ہے اور اُس کے فرزندوں کو پناہ کی جگہ مِلتی ہے۔


لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)


تُمہارے درمِیان کَون ہے جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کے خادِم کی باتیں سُنتا ہے؟ جو اندھیرے میں چلتا اور رَوشنی نہیں پاتا۔ وہ خُداوند کے نام پر توکُّل کرے اور اپنے خُدا پر بھروسا رکھّے۔


مَیں بُلند آواز سے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا ہُوں اور وہ اپنے کوہِ مُقدّس پر سے مُجھے جواب دیتا ہے۔ (سِلاہ)


اِس لِئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔


مَیں بُہتوں کے لِئے حیرت کا باعِث ہُوں لیکن تُو میری مُحکم پناہ گاہ ہے۔


مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔


لیکن خُداوند میرا اُونچا بُرج اور میرا خُدا میری پناہ کی چٹان رہا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات