Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 61:4 - کِتابِ مُقادّس

4 مَیں ہمیشہ تیرے خَیمہ میں رہُوں گا۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میں ہمیشہ کے لیٔے آپ کے خیمہ میں سکونت پزیر ہونے اَور آپ کے پروں کی آڑ میں پناہ لینے کا خواہاں ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं हमेशा के लिए तेरे ख़ैमे में रहना, तेरे परों तले पनाह लेना चाहता हूँ। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں ہمیشہ کے لئے تیرے خیمے میں رہنا، تیرے پَروں تلے پناہ لینا چاہتا ہوں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 61:4
18 حوالہ جات  

مَیں نے خُداوند سے ایک درخواست کی ہے۔ مَیں اِسی کا طالِب رہُوں گا کہ مَیں عُمر بھر خُداوند کے گھر میں رہُوں تاکہ خُداوند کے جمال کو دیکھُوں اور اُس کی ہَیکل میں اِستِفسار کِیا کرُوں۔


یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی اور مَیں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکُونت کرُوں گا۔


مُجھے آنکھ کی پُتلی کی طرح محفُوظ رکھ۔ مُجھے اپنے پروں کے سایہ میں چِھپا لے۔


وہ تُجھے اپنے پروں سے چِھپا لے گا اور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔ اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔


اِس لِئے کہ تُو میرا مددگار رہا ہے اور مَیں تیرے پروں کے سایہ میں خُوشی مناؤُں گا۔


مُجھ پر رحم کر اَے خُدا! مُجھ پر رحم کر کیونکہ میری جان تیری پناہ لیتی ہے۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا جب تک یہ آفتیں گُذر نہ جائیں۔


اَے خُداوند تیرے خَیمہ میں کَون رہے گا؟ تیرے کوہِ مُقدّس پر کَون سکُونت کرے گا؟


اَے یرُوشلیم! اَے یرُوشلیم! تُو جو نبِیوں کو قتل کرتا اور جو تیرے پاس بھیجے گئے اُن کو سنگسار کرتا ہے! کِتنی بار مَیں نے چاہا کہ جِس طرح مُرغی اپنے بچّوں کو پروں تلے جمع کر لیتی ہے اُسی طرح مَیں بھی تیرے لڑکوں کو جمع کر لُوں مگر تُم نے نہ چاہا!


میری نجات اور میری شَوکت خُدا کی طرف سے ہے۔ خُدا ہی میری قُوّت کی چٹان اور میری پناہ ہے۔


خُداوند تیرے کام کا بدلہ دے بلکہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی طرف سے جِس کے پروں کے نِیچے تُو پناہ کے لِئے آئی ہے تُجھ کو پُورا اجر مِلے۔


جو غالِب آئے مَیں اُسے اپنے خُدا کے مَقدِس میں ایک سُتُون بناؤں گا۔ وہ پِھر کبھی باہر نہ نِکلے گا اور مَیں اپنے خُدا کا نام اور اپنے خُدا کے شہر یعنی اُس نئے یروشلِیم کا نام جو میرے خُدا کے پاس سے آسمان سے اُترنے والا ہے اور اپنا نیا نام اُس پر لِکُھوں گا۔


جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔


تاکہ دو بے تبدِیل چِیزوں کے باعِث جِن کے بارے میں خُدا کا جُھوٹ بولنا مُمکِن نہیں ہماری پُختہ طَور سے دِل جمعی ہو جائے جو پناہ لینے کو اِس لِئے دَوڑے ہیں کہ اُس اُمّید کو جو سامنے رکھّی ہُوئی ہے قبضہ میں لائیں۔


جو خُداوند کے گھر میں لگائے گئے ہیں وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے۔


یا رب! پُشت در پُشت تُو ہی ہماری پناہ گاہ رہا ہے۔


وہ خُدا کے حضُور ہمیشہ قائِم رہے گا۔ تو شفقت اور سچّائی کو اُس کی حِفاظت کے لِئے مُہیّا کر۔


خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات