Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 60:7 - کِتابِ مُقادّس

7 جِلعاد میرا ہے منَسّی بھی میرا ہے۔ اِفرائِیم میرے سر کا خود ہے۔ یہُوداؔہ میرا عصا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 گِلعادؔ کا مُلک میرا ہے اَور منشّہ کے مُلک پر بھی میرا حق ہے؛ اِفرائیمؔ کا مُلک میرے سَر کا خُود ہے، یہُوداہؔ کا مُلک میرا عصا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जिलियाद मेरा है और मनस्सी मेरा है। इफ़राईम मेरा ख़ोद और यहूदाह मेरा शाही असा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جِلعاد میرا ہے اور منسّی میرا ہے۔ افرائیم میرا خود اور یہوداہ میرا شاہی عصا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 60:7
9 حوالہ جات  

یہُوداؔہ سے سلطنت نہیں چھُوٹے گی اور نہ اُس کی نسل سے حُکُومت کا عصا موقُوف ہو گا۔ جب تک شِیلوؔہ نہ آئے اور قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی


اُس کے بَیل کے پہلوٹھے کی سی اُس کی شَوکت ہے اور اُس کے سِینگ جنگلی سانڈ کے سے ہیں۔ اُن ہی سے وہ سب قَوموں کو بلکہ زمِین کی اِنتہا کے لوگوں کو دھکیلے گا۔ وہ اِفرائِیم کے لاکھوں لاکھ اور منَسّی کے ہزاروں ہزار ہیں۔


اور آدھا جِلعاؔد اور عستاراؔت اور ادرؔعی جو بسن کے بادشاہ عوج کے شہر تھے یہ منسّی کے بیٹے مکِیر کی اَولاد کو مِلے یعنی مکِیر کی اَولاد کے آدھے آدمِیوں کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یہ مِلے۔


اور یَردؔن کے پار کے رُوبِینیوں اور جدِّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے ایک لاکھ بِیس ہزار جِن کے ساتھ لڑائی کے لِئے ہر قِسم کے جنگی آلات تھے۔


اور منسّی میں سے کُچھ لوگ داؤُد سے مِل گئے جب وہ ساؤُل کے مُقابِل جنگ کے لِئے فِلستیوں کے ساتھ نِکلا۔ پر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہ فِلستیوں کے اُمرا نے صلاح کر کے اُسے لَوٹا دِیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹ کر اپنے آقا ساؤُل سے جا مِلے گا۔


اور منسّی کے قبِیلہ کا حِصّہ قُرعہ ڈال کر یہ ٹھہرا کیونکہ وہ یُوسفؔ کا پہلوٹھا تھا اور چُونکہ منسّی کا پہلوٹھا بیٹا مکِیر جو جِلعاد کا باپ تھا جنگی مَرد تھا اِس لِئے اُس کو جِلعاد اور بسن مِلے۔


اور داؤُد نے اکِیس سے کہا پِھر جو کُچھ تیرا خادِم کرے گا وہ تُجھے معلُوم بھی ہو جائے گا۔ اکِیس نے داؤُد سے کہا پِھر تو سدا کے لِئے تُجھ کو مَیں اپنے سر کا نِگہبان ٹھہراؤُں گا۔


خُدا نے اپنی قدُّوسیتؔ میں یہ فرمایا ہے مَیں خُوشی کرُوں گا۔ مَیں سِکم کو تقسِیم کرُوں گا اور سُکّات کی وادی کو بانٹُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات