Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 6:4 - کِتابِ مُقادّس

4 لَوٹ اَے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔ اپنی شفقت کی خاطِر مُجھے بچا لے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَے یَاہوِہ، توجّہ فرمائیں اَور مُجھے رِہائی بخشیں؛ اَپنی لافانی مَحَبّت کے باعث مُجھے رِہائی بخشیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ रब, वापस आकर मेरी जान को बचा। अपनी शफ़क़त की ख़ातिर मुझे छुटकारा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے رب، واپس آ کر میری جان کو بچا۔ اپنی شفقت کی خاطر مجھے چھٹکارا دے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 6:4
20 حوالہ جات  

اَے میرے خُدا کان لگا کر سُن اور آنکھیں کھول کر ہمارے وِیرانوں کو اور اُس شہر کو جو تیرے نام سے کہلاتا ہے دیکھ کہ ہم تیرے حضُور اپنی راست بازی پر نہیں بلکہ تیری بے نِہایت رحمت پر تکیہ کر کے مُناجات کرتے ہیں۔


اُٹھ اَے خُداوند! اُس کا سامنا کر۔ اُسے پٹک دے۔ اپنی تلوار سے میری جان کو شرِیر سے بچا لے۔


تُم اپنے باپ دادا کے ایّام سے میرے آئِین سے مُنحرِف رہے اور اُن کو نہیں مانا۔ تُم میری طرف رجُوع ہو تو مَیں تُمہاری طرف رجُوع ہُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے لیکن تُم کہتے ہو کہ ہم کِس بات میں رجُوع ہوں؟


خُداوند ہر بلا سے تُجھے محفُوظ رکھّے گا۔ وہ تیری جان کو محفُوظ رکھّے گا۔


تب مَیں نے خُداوند سے دُعا کی کہ اَے خُداوند! مَیں تیری منّت کرتا ہُوں میری جان کو رہائی بخش۔


اَے خُداوند! باز آ۔ کب تک؟ اور اپنے بندوں پر رحم فرما۔


اَے لشکروں کے خُدا! ہم تیری مِنّت کرتے ہیں۔ پِھر مُتوجّہ ہو۔ آسمان پر سے نِگاہ کر اور دیکھ اور اِس تاک کی نِگہبانی فرما۔


میری جان کو تلوار سے بچا۔ میری جان کو کُتّے کے قابُو سے۔


تاکہ اُس کے اُس فضل کے جلال کی سِتایش ہو جو ہمیں اُس عزِیز میں مُفت بخشا۔


دیکھ میرا سخت رنج راحت سے تبدِیل ہُؤا۔ اور میری جان پر مِہربان ہو کر تُو نے اُسے نیستی کے گڑھے سے رہائی دی۔ کیونکہ تُو نے میرے سب گُناہوں کو اپنی پِیٹھ کے پِیچھے پھینک دِیا۔


جُھوٹے ہونٹوں اور دغاباز زُبان سے اے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔


اِس لِئے کہ تُو نے میری جان کو مَوت سے میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے اور میرے پاؤں کو پِھسلنے سے بچایا ہے۔


کیونکہ مُجھ پر تیری بڑی شفقت ہے اور تُو نے میری جان کو پاتال کی تہہ سے نِکالا ہے۔


لیکن اَے خُداوند تیری خُوشنُودی کے وقت میری دُعا تُجھ ہی سے ہے۔ اَے خُدا! اپنی شفقت کی فراوانی سے اپنی نجات کی سچّائی میں جواب دے۔


میری جوانی کی خطاؤں اور میرے گُناہوں کو یاد نہ کر۔ اَے خُداوند! اپنی نیکی کی خاطِر اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے یاد فرما۔


کب تک مَیں جی ہی جی میں منصُوبہ باندھتا رہُوں اور سارے دِن اپنے دِل میں غَم کِیا کرُوں؟ کب تک میرا دُشمن مُجھ پر سربُلند رہے گا؟


اَے خُدا! مُخالِف کب تک طَعنہ زنی کرتا رہے گا؟ کیا دُشمن ہمیشہ تیرے نام پر کُفر بکتا رہے گا؟


اَے خُداوند! کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ کے لِئے ناراض رہے گا؟ کیا تیری غَیرت آگ کی طرح بھڑکتی رہے گی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات