Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 59:4 - کِتابِ مُقادّس

4 وہ مُجھ بے قصُور پر دَوڑ دَوڑ کر تیّار ہوتے ہیں میری کُمک کے لِئے جاگ اور دیکھ!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 مَیں نے کویٔی قُصُور نہیں کیا تو بھی وہ مُجھ پر حملہ کرنے کے لیٔے تیّار بیٹھے ہیں۔ میری مدد کے لیٔے اُٹھیں، میری حالت دیکھیں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं बेक़ुसूर हूँ, ताहम वह दौड़ दौड़कर मुझसे लड़ने की तैयारियाँ कर रहे हैं। चुनाँचे जाग उठ, मेरी मदद करने आ, जो कुछ हो रहा है उस पर नज़र डाल।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں بےقصور ہوں، تاہم وہ دوڑ دوڑ کر مجھ سے لڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ چنانچہ جاگ اُٹھ، میری مدد کرنے آ، جو کچھ ہو رہا ہے اُس پر نظر ڈال۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 59:4
13 حوالہ جات  

اُٹھ! میرے اِنصاف کے لِئے جاگ اور میرے مُعاملہ کے لِئے اَے میرے خُدا! اَے میرے خُداوند!


اُن کے قدم خُون بہانے کے لِئے تیز رَو ہیں۔


پس اَب تُم صدرعدالت والوں سے مِل کر پلٹن کے سردار سے عرض کرو کہ اُسے تُمہارے پاس لائے۔ گویا تُم اُس کے مُعاملہ کی حقِیقت زِیادہ دریافت کرنا چاہتے ہو اور ہم اُس کے پُہنچنے سے پہلے اُسے مار ڈالنے کو تیّار ہیں۔


اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں اور وہ بے گُناہ کا خُون بہانے کے لِئے جلدی کرتے ہیں۔ اُن کے خیالات بدکرداری کے ہیں۔ تباہی اور ہلاکت اُن کی راہوں میں ہے۔


جاگ جاگ اَے خُداوند کے بازُو۔ توانائی سے مُلبّس ہو! جاگ جَیسا قدِیم زمانہ میں اور گُذشتہ پُشتوں میں۔ کیا تُو وُہی نہیں جِس نے رہب کو ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا اور اژدہا کو چھیدا؟


کیونکہ اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں اور خُون بہانے کے لِئے جلدی کرتے ہیں۔


اَے خُداوند! جاگ تُو کیوں سوتا ہے؟ اُٹھ! ہمیشہ کے لِئے ہم کو ترک نہ کر۔


جو ناحق میرے دُشمن ہیں مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں اور جو مُجھ سے بے سبب عداوت رکھتے ہیں چشمک زنی نہ کریں۔


تُو اُن کو جو جُھوٹ بولتے ہیں ہلاک کرے گا۔ خُداوند کو خُون خوار اور دغاباز آدمی سے کراہِیت ہے۔


کیونکہ عِبرانیوں کے مُلک سے مُجھے چُرا کر لے آئے ہیں اور یہاں بھی مَیں نے اَیسا کوئی کام نہیں کِیا جِس کے سبب سے قَید خانہ میں ڈالا جاؤں۔


اور یُونتن نے اپنے باپ ساؤُل سے داؤُد کی تعرِیف کی اور کہا کہ بادشاہ اپنے خادِم داؤُد سے بدی نہ کرے کیونکہ اُس نے تیرا کُچھ گُناہ نہیں کِیا بلکہ تیرے لِئے اُس کے کام بُہت اچّھے رہے ہیں۔


کیا وہ بدکاری کر کے بچ جائیں گے؟ اَے خُدا قہر میں اُمّتوں کو گِرا دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات