Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 59:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اُن کو قتل نہ کر مبادا میرے لوگ بُھول جائیں۔ اَے خُداوند! اَے ہماری سِپر! اپنی قُدرت سے اُن کو پراگندہ کر کے پست کر دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن اَے خُداوؔند، اَے ہماری سِپر، اُنہیں قتل نہ کریں، کہیں اَیسا نہ ہو کہ میرے لوگ بھُول جائیں۔ بَلکہ اَپنی قُدرت سے اُنہیں مُنتشر کر دیں اَور اُنہیں پست کر دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ अल्लाह हमारी ढाल, उन्हें हलाक न कर, वरना मेरी क़ौम तेरा काम भूल जाएगी। अपनी क़ुदरत का इज़हार यों कर कि वह इधर-उधर लड़खड़ाकर गिर जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے اللہ ہماری ڈھال، اُنہیں ہلاک نہ کر، ورنہ میری قوم تیرا کام بھول جائے گی۔ اپنی قدرت کا اظہار یوں کر کہ وہ اِدھر اُدھر لڑکھڑا کر گر جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 59:11
22 حوالہ جات  

لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔ میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔


اُن دِنوں میں آدمی مَوت ڈُھونڈیں گے مگر ہرگِز نہ پائیں گے اور مَرنے کی آرزُو کریں گے اور مَوت اُن سے بھاگے گی۔


اُس وقت جو یہُودیہ میں ہوں پہاڑوں پر بھاگ جائیں اور جو یروشلِیم کے اندر ہوں باہر نِکل جائیں اور جو دیہات میں ہوں شہر میں نہ جائیں۔


خُدا بھی تُجھے ہمیشہ کے لِئے ہلاک کر ڈالے گا۔ وہ تُجھے پکڑ کر تیرے خَیمہ سے نِکال پھینکے گا اور زِندوں کی زمِین سے تُجھے اُکھاڑ ڈالے گا۔ (سِلاہ)


ہر مغرُور کو دیکھ اور اُسے نِیچا کر اور شرِیروں کو جہاں کھڑے ہوں پامال کر دے۔


اور خُداوند تُجھ کو زمِین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک تمام قَوموں میں پراگندہ کرے گا۔ وہاں تُو لکڑی اور پتّھر کے اَور معبُودوں کی جِن کو تُو یا تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں پرستِش کرے گا۔


اور خُداوند تُم کو قَوموں میں تِتربِتر کرے گا اور جِن قَوموں کے درمیان خُداوند تُم کو پُہنچائے گا اُن میں تُم تھوڑے سے رہ جاؤ گے۔


اور اُن کی نسل کو قَوموں کے درمیان گِرا دُوں گا اور اُن کو مُلک مُلک میں تِتربِتر کرُوں گا۔


کیونکہ خُداوند خُدا آفتاب اور سِپر ہے۔ خُداوند فضل اور جلال بخشے گا۔ وہ راست رَو سے کوئی نِعمت باز نہ رکھّے گا۔


اَے خُدا! اَے ہماری سِپر! دیکھ اور اپنے ممسُوح کے چِہرہ پر نظر کر۔


تُو نے ہم کو ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانِند کر دِیا اور قَوموں کے درمیان ہم کو پراگندہ کِیا۔


سو تُو ضرُور ہی اپنی اِحتیاط رکھنا اور بڑی حِفاظت کرنا تا نہ ہو کہ تُو وہ باتیں جو تُو نے اپنی آنکھ سے دیکھی ہیں بُھول جائے اور وہ زِندگی بھر کے لِئے تیرے دِل سے جاتی رہیں بلکہ تُو اُن کو اپنے بیٹوں اور پوتوں کو سِکھانا۔


اور مَیں تُم کو غَیر قَوموں میں پراگندہ کر دُوں گا اور تُمہارے پِیچھے پِیچھے تلوار کھینچے رہُوں گا اور تُمہارا مُلک سُونا ہو جائے گا اور تُمہارے شہر وِیرانہ بن جائیں گے۔


کیونکہ زِندہ جانتے ہیں کہ وہ مَریں گے پر مُردے کُچھ بھی نہیں جانتے اور اُن کے لِئے اَور کُچھ اجر نہیں کیونکہ اُن کی یاد جاتی رہی ہے۔


اور اُس کے بعد اَیسا ہُؤا کہ داؤُد کا دِل بے چَین ہُؤا اِس لِئے کہ اُس نے ساؤُل کے جُبّہ کا دامن کاٹ لِیا تھا۔


خُداوند میری طرف میرے مددگاروں میں ہے۔ اِس لِئے مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو دیکھ لُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات