Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 59:10 - کِتابِ مُقادّس

10 میرا خُدا اپنی شفقت سے میرا پیش رَو ہو گا۔ خُدا مُجھے میرے دُشمنوں کی پستی دِکھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 میرے خُدا، میرے حبیب۔ خُدا میرے آگے آگے چلیں گے، اَور مُجھ پر بہتان باندھنے والوں پر مُجھے خُوش ہونے کا موقع دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मेरा ख़ुदा अपनी मेहरबानी के साथ मुझसे मिलने आएगा, अल्लाह बख़्श देगा कि मैं अपने दुश्मनों की शिकस्त देखकर ख़ुश हूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 میرا خدا اپنی مہربانی کے ساتھ مجھ سے ملنے آئے گا، اللہ بخش دے گا کہ مَیں اپنے دشمنوں کی شکست دیکھ کر خوش ہوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 59:10
23 حوالہ جات  

اب خُدا جو ہر طرح کے فضل کا چشمہ ہے، جِس نے تُم کو مسِیح میں اپنے ابدی جلال کے لِئے بُلایا تُمہارے تھوڑی مُدّت تک دُکھ اُٹھانے کے بعد آپ ہی تُمہیں کامِل اور قائِم اور مضبُوط کرے گا۔


کیونکہ اُس نے مُجھے سب مُصِیبتوں سے چُھڑایا ہے اور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا ہے۔


اَے میری قُوّت! مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا کیونکہ خُدا میرا شفِیق خُدا میرا اُونچا بُرج ہے۔


کیونکہ تُو اُسے عُمدہ برکتیں بخشنے میں پیش قدمی کرتا اور خالِص سونے کا تاج اُس کے سر پر رکھتا ہے۔


میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا۔ میرے کانوں نے میرے مُخالِف بدکاروں کا حال سُن لِیا ہے۔


وہ بُرائی کو میرے دُشمنوں ہی پر لَوٹا دے گا۔ تُو اپنی سچّائی کی رُو سے اُن کو فنا کر۔


ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جو رحمتوں کا باپ اور ہر طرح کی تسلّی کا خُدا ہے۔


مَیں نے تو تیری پَیروی میں گڈریا بننے سے گُریز نہیں کِیا اور مُصِیبت کے دِن کی آرزُو نہیں کی۔ تُو خُود جانتا ہے کہ جو کُچھ میرے لبوں سے نِکلا تیرے سامنے تھا۔


اور یُوں ہو گا کہ مَیں اُن کے پُکارنے سے پہلے جواب دُوں گا اور وہ ہنُوز کہہ نہ چُکیں گے کہ مَیں سُن لُوں گا۔


اُس کا دِل برقرار ہے۔ وہ ڈرنے کا نہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے مُخالِفوں کو دیکھ لے گا۔


لیکن تُو اپنی آنکھوں سے نِگاہ کرے گا اور شرِیروں کے انجام کو دیکھے گا۔


ہمارے باپ دادا کے گُناہوں کو ہمارے خِلاف یاد نہ کر۔ تیری رحمت جلد ہم تک پُہنچے کیونکہ ہم بُہت پست ہو گئے ہیں۔


وہ اِکٹّھے ہو کر چِھپ جاتے ہیں۔ وہ میرے نقشِ قدم کو دیکھتے بھالتے ہیں کیونکہ وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔


میرے دُشمن دِن بھر مُجھے نِگلنا چاہتے ہیں کیونکہ جو غرُور کر کے مُجھ سے لڑتے ہیں وہ بُہت ہیں۔


اَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے اپنی صداقت میں چلا۔ میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کر دے


اور داؤُد نے ساؤُل اور اُس کے بیٹے یُونتن پر اِس مرثِیہ کے ساتھ ماتم کِیا۔


چُنانچہ ہم تُم سے خُداوند کے کلام کے مُطابِق کہتے ہیں کہ ہم جو زِندہ ہیں اور خُداوند کے آنے تک باقی رہیں گے سوئے ہُوؤں سے ہرگِز آگے نہ بڑھیں گے۔


اور داؤُد نے یہ بھی کہا کہ خُداوند کی حیات کی قَسم خُداوند آپ اُس کو مارے گا یا اُس کی مَوت کا دِن آئے گا یا وہ جنگ میں جا کر مَر جائے گا۔


آؤ! خُداوند کے کاموں کو دیکھو کہ اُس نے زمِین پر کیا کیا وِیرانِیاں کی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات