Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 57:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اُنہوں نے میرے پاؤں کے لِئے جال لگایا ہے۔ میری جان عاجِز آ گئی۔ اُنہوں نے میرے آگے گڑھا کھودا۔ وہ خُود اُس میں گِر پڑے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 میرے دُشمنوں نے میرے پاؤں کے لیٔے جال پھیلایا ہے۔ میری کمر درد کے مارے جھُک گئی ہے۔ اُنہُوں نے میری راہ میں گڑھا کھودا تھا، لیکن وہ خُود اُس میں گِر گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 उन्होंने मेरे क़दमों के आगे फंदा बिछा दिया, और मेरी जान ख़ाक में दब गई है। उन्होंने मेरे सामने गढ़ा खोद लिया, लेकिन वह ख़ुद उसमें गिर गए हैं। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اُنہوں نے میرے قدموں کے آگے پھندا بچھا دیا، اور میری جان خاک میں دب گئی ہے۔ اُنہوں نے میرے سامنے گڑھا کھود لیا، لیکن وہ خود اُس میں گر گئے ہیں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 57:6
18 حوالہ جات  

خُداوند گِرتے ہُوئے کو سنبھالتا اور جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔


دِین دار آدمی دُنیا سے جاتے رہے۔ لوگوں میں کوئی راستباز نہیں۔ وہ سب کے سب گھات میں بَیٹھے ہیں کہ خُون کریں۔ ہر شخص جال بِچھا کر اپنے بھائی کا شِکار کرتا ہے۔


جو کوئی صادِق کو گُمراہ کرتا ہے تاکہ وہ بُری راہ پر چلے وہ اپنے گڑھے میں آپ ہی گِرے گا لیکن کامِل لوگ اچھّی چِیزوں کے وارِث ہوں گے۔


مغرُوروں نے میرے لِئے پھندے اور رسِیّوں کو چِھپایا ہے۔ اُنہوں نے راہ کے کنارے جال لگایا ہے۔ اُنہوں نے میرے لِئے دام بِچھا رکھّے ہیں۔ (سِلاہ)


جو اپنے ہمسایہ کی خُوشامد کرتا ہے اُس کے پاؤں کے لِئے جال بِچھاتا ہے۔


جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔ جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے۔


اِسی سبب سے مُجھ میں میری جان نِڈھال ہے اور میرا دِل مُجھ میں بیکل ہے۔


اَے میرے خُدا! میری جان میرے اندر گِری جاتی ہے۔ اِس لِئے مَیں تُجھے یَردؔن کی سرزمِین سے اور حرمُون اور کوہِ مِصغار پر سے یاد کرتا ہُوں۔


لیکن مُجھے اپنی حیات کی قَسم اور خُداوند کے جلال کی قَسم جِس سے ساری زمِین معمُور ہو گی۔


پس داؤُد نے ساری جماعت کے آگے خُداوند کا شُکر کِیا اور داؤُد کہنے لگا کہ اَے خُداوند ہمارے باپ اِسرائیلؔ کے خُدا تُو ابدُالآباد مُبارک ہو۔


اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لِئے ہیں کیونکہ سب کُچھ جو آسمان اور زمِین میں ہے تیرا ہے۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحَیثیتِ سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔


تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سے بچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیا تاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کر دے۔


اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے تاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات