Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 57:4 - کِتابِ مُقادّس

4 میری جان بَبروں کے درمیان ہے۔ مَیں آتش مِزاج لوگوں میں پڑا ہُوں۔ یعنی اَیسے لوگوں میں جِن کے دانت برچِھیاں اور تِیر ہیں۔ جِن کی زُبان تیز تلوار ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میں شیر ببروں کے درمیان ہُوں، میں بھُوکے درندوں کے درمیان پڑا ہُوا ہُوں۔ یعنی اَیسے اِنسانوں کے درمیان جِن کے دانت گویا نیزے اَور تیر ہیں، اَور جِن کی زبانیں تیز تلواروں کی مانند ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं इनसान को हड़प करनेवाले शेरबबरों के बीच में लेटा हुआ हूँ, उनके दरमियान जिनके दाँत नेज़े और तीर हैं और जिनकी ज़बान तेज़ तलवार है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں انسان کو ہڑپ کرنے والے شیرببروں کے بیچ میں لیٹا ہوا ہوں، اُن کے درمیان جن کے دانت نیزے اور تیر ہیں اور جن کی زبان تیز تلوار ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 57:4
20 حوالہ جات  

اَے خُدا! تُو اُن کے دانت اُن کے مُنہ میں توڑ دے۔ اَے خُداوند! بَبر کے بچّوں کی داڑھیں توڑ ڈال۔


ایک پُشت اَیسی ہے جِس کے دانت تلواریں ہیں اور ڈاڑھیں چُھریاں تاکہ زمِین کے مِسکِینوں اور بنی آدمؔ کے کنگالوں کو کھا جائیں۔


اَے خُداوند! تُو کب تک دیکھتا رہے گا؟ میری جان کو اُن کی غارت گری سے۔ میری جان کو شیروں سے چُھڑا۔


اُس کا مُنہ مکھّن کی مانِند چِکنا تھا پر اُس کے دِل میں جنگ تھی۔ اُس کی باتیں تیل سے زِیادہ مُلائِم پر ننگی تلواریں تِھیں۔


بے تامُّل بولنے والے کی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیں لیکن دانِش مند کی زُبان صِحت بخش ہے۔


جِنہوں نے اپنی زُبان تلوار کی طرح تیز کی اور تلخ باتوں کے تِیروں کا نشانہ لِیا ہے


تیری زُبان محض شرارت اِیجاد کرتی ہے۔ اَے دغاباز! وہ تیز اُسترے کی مانِند ہے۔


اور قَوموں کے مارنے کے لِئے اُس کے مُنہ سے ایک تیز تلوار نِکلتی ہے اور وہ لوہے کے عصا سے اُن پر حُکُومت کرے گا اور قادِرِ مُطلِق خُدا کے سخت غضب کی مَے کے حَوض میں انگُور رَوندے گا۔


زُبان بھی ایک آگ ہے۔ زُبان ہمارے اعضا میں شرارت کا ایک عالَم ہے اور سارے جِسم کو داغ لگاتی ہے اور دائِرۂِ دُنیا کو آگ لگا دیتی ہے اور جہنّم کی آگ سے جلتی رہتی ہے۔


مِسکِینوں پر شرِیر حاکِم گرجتے ہُوئے شیر اور شِکار کے طالِب رِیچھ کی مانِند ہے۔


جو اپنے ہمسایہ کے خِلاف جُھوٹی گواہی دیتا ہے وہ گُرز اور تلوار اور تیز تِیر ہے۔


دیکھ! وہ اپنے مُنہ سے ڈکارتے ہیں۔ اُن کے لبوں کے اندر تلواریں ہیں۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں کون سُنتا ہے؟


وہ پوشِیدہ مقام میں شیرِ بَبر کی طرح دبک کر بَیٹھتا ہے۔ وہ غرِیب کے پکڑنے کو گھات لگائے رہتا ہے۔ وہ غرِیب کو اپنے جال میں پھنسا کر پکڑ لیتا ہے۔


اور اگر نہیں تو ابی ملِک سے آگ نِکل کر سِکم کے لوگوں کو اور اہلِ مِلّو کو کھا جائے اور سِکم کے لوگوں اور اہلِ مِلّو کے بِیچ سے آگ نِکل کر ابی ملِک کو کھا جائے


اُس کے مُنہ کے کِواڑوں کو کَون کھول سکتا ہے؟ اُس کے دانتوں کا دائِرہ دہشت ناک ہے۔


اپنے نُور اور اپنی سچّائی کو بھیج۔ وُہی میری رہبری کریں۔ وُہی مُجھ کو تیرے کوہِ مُقدّس اور تیرے مسکنوں تک پُہنچائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات