Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 54:4 - کِتابِ مُقادّس

4 دیکھو! خُدا میرا مددگار ہے۔ خُداوند میری جان کو سنبھالنے والوں میں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛ خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन अल्लाह मेरा सहारा है, रब मेरी ज़िंदगी क़ायम रखता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن اللہ میرا سہارا ہے، رب میری زندگی قائم رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 54:4
10 حوالہ جات  

اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ خُداوند میرا مددگار ہے۔ مَیں خَوف نہ کرُوں گا۔ اِنسان میرا کیا کرے گا؟


تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔


تُو نے مُجھے زور سے دھکیل دِیا کہ گِر پڑُوں لیکن خُداوند نے میری مدد کی۔


پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟


دیکھو میرا خادِم جِس کو مَیں سنبھالتا ہُوں۔ میرا برگُزِیدہ جِس سے میرا دِل خُوش ہے۔ مَیں نے اپنی رُوح اُس پر ڈالی۔ وہ قَوموں میں عدالت جاری کرے گا۔


تب رُوح عماسی پر نازِل ہُوئی جو اُن تِیسوں کا سردار تھا اور وہ کہنے لگا ہم تیرے ہیں اَے داؤُد اور ہم تیری طرف ہیں اَے یسّی کے بیٹے! سلامتی تیری سلامتی اور تیرے مددگاروں کی سلامتی ہو! کیونکہ تیرا خُدا تیری مدد کرتا ہے۔ تب داؤُد نے اُن کو قبُول کِیا اور اُن کو فَوج کے سردار بنایا۔


مُجھے تو تُو ہی میری راستی میں قیام بخشتا ہے اور مُجھے ہمیشہ اپنے حضُور قائِم رکھتا ہے۔


اَے خُداوند! حق کو سُن۔ میری فریاد پر توجُّہ کر۔ میری دُعا پر جو بے رِیا لبوں سے نِکلتی ہے کان لگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات