Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 51:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُدا! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔ اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے خُدا، اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق، اَپنی بڑی شفقت کی کثرت سے؛ مُجھ پر رحم کریں، میری خطائیں مٹا دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। यह गीत उस वक़्त से मुताल्लिक़ है जब दाऊद के बत-सबा के साथ ज़िना करने के बाद नातन नबी उसके पास आया। ऐ अल्लाह, अपनी शफ़क़त के मुताबिक़ मुझ पर मेहरबानी कर, अपने बड़े रहम के मुताबिक़ मेरी सरकशी के दाग़ मिटा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ یہ گیت اُس وقت سے متعلق ہے جب داؤد کے بت سبع کے ساتھ زنا کرنے کے بعد ناتن نبی اُس کے پاس آیا۔ اے اللہ، اپنی شفقت کے مطابق مجھ پر مہربانی کر، اپنے بڑے رحم کے مطابق میری سرکشی کے داغ مٹا دے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 51:1
31 حوالہ جات  

پس تَوبہ کرو اور رجُوع لاؤ تاکہ تُمہارے گُناہ مِٹائے جائیں اور اِس طرح خُداوند کے حضُور سے تازِگی کے دِن آئیں۔


مَیں نے تیری خطاؤں کو گھٹا کی مانِند اور تیرے گُناہوں کو بادل کی مانِند مِٹا ڈالا۔ میرے پاس واپس آ جا کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔


مَیں ہی وہ ہُوں جو اپنے نام کی خاطِر تیرے گُناہوں کو مِٹاتا ہُوں اور مَیں تیری خطاؤں کو یاد نہیں رکُھّوں گا۔


میرے گُناہوں کی طرف سے اپنا مُنہ پھیر لے اور میری سب بدکاری مِٹا ڈال۔


اور حُکموں کی وہ دستاوِیز مِٹا ڈالی جو ہمارے نام پر اور ہمارے خِلاف تھی اور اُس کو صلِیب پر کِیلوں سے جَڑ کر سامنے سے ہٹا دِیا۔


اَے خُداوند! مُجھے جواب دے کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔ اپنی رحمتوں کی کثرت کے مُطابِق میری طرف متوجُّہ ہو۔


اور شام کے وقت داؤُد اپنے پلنگ پر سے اُٹھ کر بادشاہی محلّ کی چھت پر ٹہلنے لگا اور چھت پر سے اُس نے ایک عَورت کو دیکھا جو نہا رہی تھی اور وہ عَورت نِہایت خُوب صُورت تھی۔


اور اُس نے اُن کے حق میں اپنے عہد کو یاد کِیا اور اپنی شفقت کی کثرت کے مُطابِق ترس کھایا۔


جب مَیں پکارُوں تو مُجھے جواب دے۔ اَے میری صداقت کے خُدا! تنگی میں تُو نے مُجھے کُشادگی بخشی۔ مُجھ پر رحم کر اور میری دُعا سُن لے۔


کیونکہ اگرچہ وہ دُکھ دے تَو بھی اپنی شفقت کی فراوانی سے رحم کرے گا۔


اپنے بندہ سے اپنی شفقت کے مُطابِق سلُوک کر اور مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔


لیکن اَے مالک خُداوند! اپنے نام کی خاطِر مُجھ پر اِحسان کر۔ مُجھے چُھڑا کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔


اَے خُداوند! تُو مُجھ پر رحم کرنے میں دریغ نہ کر۔ تیری شفقت اور سچّائی برابر میری حِفاظت کریں۔


لیکن مَیں تیری شفقت کی کثرت سے تیرے گھر میں آؤُں گا۔ مَیں تیرا رُعب مان کر تیری مُقدّس ہَیکل کی طرف رُخ کر کے سِجدہ کرُوں گا۔


ہمارے باپ دادا مِصرؔ میں تیرے عجائِب نہ سمجھے۔ اُنہوں نے تیری شفقت کی کثرت کو یاد نہ کِیا۔ بلکہ سمُندر پر یعنی بحرِ قُلزؔم پر باغی ہُوئے۔


لیکن اَے خُداوند تیری خُوشنُودی کے وقت میری دُعا تُجھ ہی سے ہے۔ اَے خُدا! اپنی شفقت کی فراوانی سے اپنی نجات کی سچّائی میں جواب دے۔


خُداوند ہمارا خُدا رحِیم و غفُور ہے اگرچہ ہم نے اُس سے بغاوت کی۔


آسمان پر سے نِگاہ کر اور اپنے مُقدّس اور جلِیل مسکن سے دیکھ۔ تیری غَیرت اور تیری قُدرت کے کام کہاں ہیں؟ تیری دِلی رحمت اور تیری شفقت جو مُجھ پر تھی مَوقُوف ہو گئی۔


مَیں خُداوند کی شفقت کا ذِکر کرُوں گا۔ خُداوند ہی کی سِتایش کا۔ اُس سب کے مُطابِق جو خُداوند نے ہم کو عِنایت کِیا ہے اور اُس بڑی مِہربانی کا جو اُس نے اِسرائیل کے گھرانے پر اپنی خاص رحمت اور فراوان شفقت کے مُطابِق ظاہِر کی ہے۔


خُداوند سب پر مہربان ہے اور اُس کی رحمت اُس کی ساری مخلُوق پر ہے۔


کیا خُدا کرم کرنا بُھول گیا؟ کیا اُس نے قہر سے اپنی رحمت روک لی؟ (سِلاہ)


اَے میرے خُدا کان لگا کر سُن اور آنکھیں کھول کر ہمارے وِیرانوں کو اور اُس شہر کو جو تیرے نام سے کہلاتا ہے دیکھ کہ ہم تیرے حضُور اپنی راست بازی پر نہیں بلکہ تیری بے نِہایت رحمت پر تکیہ کر کے مُناجات کرتے ہیں۔


اور اُن کی بدی کو نہ ڈھانک اور اُن کی خطا تیرے حضُور سے مِٹائی نہ جائے کیونکہ اُنہوں نے مِعماروں کے سامنے تُجھے غُصّہ دِلایا ہے۔


پر اَے خُداوند تُو اُن کی سب سازِشوں کو جو اُنہوں نے میرے قتل پر کِیں جانتا ہے۔ اُن کی بدکرداری کو مُعاف نہ کر اور اُن کے گُناہ کو اپنی نظر سے دُور نہ کر بلکہ وہ تیرے حضُور پست ہوں۔ اپنے قہر کے وقت تُو اُن سے یُوں ہی کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات