Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 50:2 - کِتابِ مُقادّس

2 صِیُّون سے جو حُسن کا کمال ہے خُدا جلوہ گر ہُؤا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 صِیّونؔ سے جو حُسن میں کامل ہے، خُدا جلوہ گِر ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अल्लाह का नूर सिय्यून से चमक उठा है, उस पहाड़ से जो कामिल हुस्न का इज़हार है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اللہ کا نور صیون سے چمک اُٹھا ہے، اُس پہاڑ سے جو کامل حُسن کا اظہار ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 50:2
20 حوالہ جات  

اَے اِسرائیل کے چَوپان! تُو جو گلّہ کی مانِند یُوسفؔ کو لے چلتا ہے کان لگا! تُو جو کرُّوبیوں پر بَیٹھا ہے جلوہ گر ہو!


شِمال کی جانِب کوہِ صِیُّون جو بڑے بادشاہ کا شہر ہے وہ بُلندی میں خُوش نُما اور تمام زمِین کا فخر ہے۔


اور اُس شہر میں سُورج یا چاند کی رَوشنی کی کُچھ حاجت نہیں کیونکہ خُدا کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھّا ہے اور برّہ اُس کا چراغ ہے۔


اور اُس کے دہنے ہاتھ میں سات سِتارے تھے اور اُس کے مُنہ میں سے ایک دو دھاری تیز تلوار نِکلتی تھی اور اُس کا چِہرہ اَیسا چمکتا تھا جَیسے تیزی کے وقت آفتاب۔


اور اُس نے کہا:- خُداوند سِینا سے آیا اور شعِیر سے اُن پر آشکارا ہُؤا۔ وہ کوہِ فاران سے جلوہ گر ہُؤا اور لاکھوں قُدسِیوں میں سے آیا۔ اُس کے دہنے ہاتھ پر اُن کے لِئے آتشی شرِیعت تھی۔


مگر خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ ساری زمِین اُس کے حضُور خاموش رہے۔


مَیں روانہ ہُوں گا اور اپنے مسکن کو چلا جاؤُں گا جب تک کہ وہ اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے میرے چِہرہ کے طالِب نہ ہوں۔ وہ اپنی مُصِیبت میں بڑی سرگرمی سے میرے طالِب ہوں گے۔


سب آنے جانے والے تُجھ پر تالِیاں بجاتے ہیں۔ وہ دُخترِ یروشلیِم پر سُسکارتے اور سر ہِلاتے ہیں کہ کیا یہ وُہی شہر ہے جِسے لوگ کمالِ حُسن اور فرحتِ جہان کہتے تھے؟


اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکار کیونکہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔


اُس کا مُنہ از بس شِیرِین ہے۔ ہاں وہ سراپا عِشق انگیز ہے۔ اَے یروشلِیم کی بیٹیو! یہ ہے میرا محبُوب۔ یہ ہے میرا پِیارا۔


اَے خُداوند! اَے اِنتقام لینے والے خُدا! اَے اِنتقام لینے والے خُدا! جلوہ گر ہو۔


کیونکہ اُن کی خُوش حالی عظِیم اور اُن کا جمال خُوب ہے! نَوجوان غلّہ سے بڑھیں گے اور لڑکِیاں نئی مَے سے نشو و نُما پائیں گی۔


کیونکہ دیکھو خُداوند اپنے مقام سے چلا آتا ہے تاکہ زمِین کے باشِندوں کو اُن کی بدکرداری کی سزا دے اور زمِین اُس خُون کو ظاہِر کرے گی جو اُس میں ہے اور اپنے مقتُولوں کو ہرگِز نہ چِھپائے گی۔


تیرا ہاتھ تیری دہنی طرف کے اِنسان پر ہو۔ اُس اِبنِ آدمؔ پر جِسے تُو نے اپنے لِئے مضبُوط کِیا ہے۔


اَے خُدا! لوگوں نے تیری آمد دیکھی۔ مَقدِس میں میرے خُدا میرے بادشاہ کی آمد۔


اُس کے محلّوں میں خُدا پناہ مانا جاتا ہے۔


اِفرائِیمؔ و بِنیمِینؔ اور منَسّیؔ کے سامنے اپنی قُوّت کو بیدار کر اور ہمیں بچانے کو آ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات