Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 5:5 - کِتابِ مُقادّس

5 گُھمنڈی تیرے حضُور کھڑے نہ ہوں گے۔ تُجھے سب بدکرداروں سے نفرت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 مغروُر آپ کی حُضُوری میں کھڑے نہیں رہ سکتے؛ آپ سَب بدکرداروں سے نفرت کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मग़रूर तेरे हुज़ूर खड़े नहीं हो सकते, बदकार से तू नफ़रत करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 مغرور تیرے حضور کھڑے نہیں ہو سکتے، بدکار سے تُو نفرت کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 5:5
21 حوالہ جات  

خُداوند صادِق کو پرکھتا ہے پر شرِیر اور ظُلم دوست سے اُس کی رُوح کو نفرت ہے۔


اُن کی ساری شرارت جِلجاؔل میں ہے۔ ہاں وہاں مَیں نے اُن سے نفرت کی۔ اُن کی بد اعمالی کے سبب سے مَیں اُن کو اپنے گھر سے نِکال دُوں گا اور پِھر اُن سے مُحبّت نہ رکُھّوں گا۔ اُن کے سب اُمرا باغی ہیں۔


اِس لِئے شرِیر عدالت میں قائِم نہ رہیں گے نہ خطاکار صادِقوں کی جماعت میں۔


پِھر وہ بائیں طرف والوں سے کہے گا اَے ملعُونو میرے سامنے سے اُس ہمیشہ کی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلِیس اور اُس کے فرِشتوں کے لِئے تیّار کی گئی ہے۔


تُم اُن قَوموں کے دستُوروں پر جِن کو مَیں تُمہارے آگے سے نِکالتا ہُوں مت چلنا کیونکہ اُنہوں نے یہ سب کام کِئے۔ اِسی لِئے مُجھے اُن سے نفرت ہو گئی۔


خُداوند کا خَوف عِلم کا شرُوع ہے لیکن احمق حِکمت اور تربِیّت کی حقارت کرتے ہیں۔


تیری آنکھیں اَیسی پاک ہیں کہ تُو بدی کو دیکھ نہیں سکتا اور کج رفتاری پر نِگاہ نہیں کر سکتا۔ پِھر تُو دغابازوں پر کیوں نظر کرتا ہے اور جب شرِیر اپنے سے زِیادہ صادِق کو نِگل جاتا ہے تب تُو کیوں خاموش رہتا ہے۔


اَے سادہ دِلو! ہوشیاری سِیکھو اور اَے احمقو! دانا دِل بنو۔


اُس وقت مَیں اُن سے صاف کہہ دُوں گا کہ میری کبھی تُم سے واقفِیّت نہ تھی۔ اَے بدکارو میرے پاس سے چلے جاؤ۔


اور مَیں نے ایک مہِینے میں تِین چرواہوں کو ہلاک کِیا کیونکہ میری جان اُن سے بیزار تھی اور اُن کے دِل میں مُجھ سے کراہِیّت تھی۔


جب تُو خُدا کے لِئے مَنّت مانے تو اُس کے ادا کرنے میں دیر نہ کر کیونکہ وہ احمقوں سے خُوش نہیں ہے۔ تُو اپنی مَنّت کو پُورا کر۔


اَے نادانو! تُم کب تک نادانی کو دوست رکھّو گے؟ اور ٹھٹّھاباز کب تک ٹھٹّھابازی سے خُوش رہیں گے اور احمق کب تک عِلم سے عداوت رکھّیں گے؟


مَیں نے مغرُوروں سے کہا غرُور نہ کرو اور شرِیروں سے کہ سِینگ اُونچا نہ کرو۔


اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حِساب میں لائے تو اَے خُداوند! کَون قائِم رہ سکے گا؟


اَے قَوم کے حَیوانو! ذرا خیال کرو! اَے احمقو! تُمہیں کب عقل آئے گی؟


حَیوان خصلت نہیں جانتا اور احمق اِس کو نہیں سمجھتا ہے۔


احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔ وہ بِگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں۔ کوئی نیکوکار نہیں۔


کیونکہ جب مَیں شرِیروں کی اِقبال مندی دیکھتا تو مغرُوروں پر حسد کرتا تھا۔


کیونکہ شرِیر اپنی نفسانی خواہِش پر فخر کرتا ہے اور لالچی خُداوند کو ترک کرتا بلکہ اُس کی اِہانت کرتا ہے۔


شرِیروں کی روِش سے خُداوند کو نفرت ہے پر وہ صداقت کے پَیرو سے مُحبّت رکھتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات