Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 5:11 - کِتابِ مُقادّس

11 لیکن وہ سب جو تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں شادمان ہوں۔ وہ سدا خُوشی سے للکاریں کیونکہ تُو اُن کی حِمایت کرتا ہے۔ اور جو تیرے نام سے مُحبّت رکھتے ہیں تُجھ میں شاد رہیں

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن جتنے آپ میں پناہ لیتے ہیں وہ سَب شادمان ہوں؛ اَور ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں۔ اَپنا سایہ عاطفت اُن پر پھیلائیں، تاکہ جو آپ کے نام سے مَحَبّت رکھتے ہیں، آپ میں خُوش رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 लेकिन जो तुझमें पनाह लेते हैं वह सब ख़ुश हों, वह अबद तक शादियाना बजाएँ, क्योंकि तू उन्हें महफ़ूज़ रखता है। तेरे नाम को प्यार करनेवाले तेरा जशन मनाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 لیکن جو تجھ میں پناہ لیتے ہیں وہ سب خوش ہوں، وہ ابد تک شادیانہ بجائیں، کیونکہ تُو اُنہیں محفوظ رکھتا ہے۔ تیرے نام کو پیار کرنے والے تیرا جشن منائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 5:11
18 حوالہ جات  

اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔


لیکن صادِق خُوشی منائیں۔ وہ خُدا کے حضُور شادمان ہوں بلکہ وہ خُوشی سے پُھولے نہ سمائیں۔


تیرے سب طالِب تُجھ میں خُوش و خُرّم ہوں۔ تیری نجات کے عاشِق ہمیشہ کہا کریں خُداوند کی تمجِید ہو!


مُبارک وہ شخص ہے جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے کیونکہ جب مقبُول ٹھہرا تو زِندگی کا وہ تاج حاصِل کرے گا جِس کا خُداوند نے اپنے مُحبّت کرنے والوں سے وعدہ کِیا ہے۔


بلکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہُؤا کہ جو چِیزیں نہ آنکھوں نے دیکِھیں نہ کانوں نے سُنِیں نہ آدمی کے دِل میں آئِیں۔ وہ سب خُدا نے اپنے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے تیّار کر دِیں۔


اَے آسمان اور اَے مُقدّسو اور رسُولو اور نبیو! اُس پر خُوشی کرو کیونکہ خُدا نے اِنصاف کر کے اُس سے تُمہارا بدلہ لے لِیا۔


اَے میرے پِیارے بھائِیو! سُنو۔ کیا خُدا نے اِس جہان کے غرِیبوں کو اِیمان میں دَولت مند اور اُس بادشاہی کے وارِث ہونے کے لِئے برگُزِیدہ نہیں کِیا جِس کا اُس نے اپنے مُحبّت کرنے والوں سے وعدہ کِیا ہے؟


اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔ اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔ وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔


بیٹے کو چُومو۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ قہر میں آئے اور تُم راستہ میں ہلاک ہو جاؤ کیونکہ اُس کا غضب جلد بھڑکنے کو ہے۔ مُبارک ہیں وہ سب جِن کا توکُّل اُس پر ہے۔


اُس کے بندوں کی نسل بھی اُس کی مالِک ہو گی اور اُس کے نام سے مُحبّت رکھنے والے اُس میں بسیں گے۔


چراگاہوں میں جُھنڈ کے جُھنڈ پَھیلے ہُوئے ہیں۔ وادِیاں اناج سے ڈھکی ہُوئی ہیں۔ وہ خُوشی کے مارے للکارتی اور گاتی ہیں۔


جو میرے سچّے مُعاملہ کی تائِید کرتے ہیں وہ خُوشی سے للکاریں اور شاد ہوں۔ وہ سدا یہ کہیں خُداوند کی تمجِید ہو جِس کی خُوشنُودی اپنے بندہ کی اِقبال مندی میں ہے۔


صادِق اِنتقام کو دیکھ کر خُوش ہو گا۔ وہ شرِیر کے خُون سے اپنے پاؤں تر کرے گا۔


جب صُبح کے سِتارے مِل کر گاتے تھے اور خُدا کے سب بیٹے خُوشی سے للکارتے تھے؟


اَے خُداوند! تیرے سب دُشمن اَیسے ہی ہلاک ہو جائیں۔ لیکن اُس کے پِیار کرنے والے آفتاب کی مانِند ہوں جب وہ آب و تاب کے ساتھ طلُوع ہوتا ہے۔ اور مُلک میں چالِیس برس امن رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات