Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 49:17 - کِتابِ مُقادّس

17 کیونکہ وہ مَر کر کُچھ ساتھ نہ لے جائے گا۔ اُس کی حشمت اُس کے ساتھ نہ جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 کیونکہ جَب وہ مَرے گا تو کچھ بھی اَپنے ساتھ نہ لے جاپائے گا، اَور نہ اُس کی شوکت اُس کے ساتھ قبر میں جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 मरते वक़्त तो वह अपने साथ कुछ नहीं ले जाएगा, उस की शानो-शौकत उसके साथ पाताल में नहीं उतरेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 مرتے وقت تو وہ اپنے ساتھ کچھ نہیں لے جائے گا، اُس کی شان و شوکت اُس کے ساتھ پاتال میں نہیں اُترے گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 49:17
10 حوالہ جات  

کیونکہ نہ ہم دُنیا میں کُچھ لائے اور نہ کُچھ اُس میں سے لے جا سکتے ہیں۔


وہ لیٹتا ہے دَولت مند پر وہ دفن نہ کِیا جائے گا۔ وہ اپنی آنکھ کھولتا ہے اور وہ ہے ہی نہیں۔


بے حُرمتی کی حالت میں بویا جاتا ہے اور جلال کی حالت میں جی اُٹھتا ہے۔ کمزوری کی حالت میں بویا جاتا ہے اور قُوّت کی حالت میں جی اُٹھتا ہے۔


اور اُس نے پُکار کر کہا اَے باپ ابرہامؔ مُجھ پر رحم کر کے لعزر کو بھیج کہ اپنی اُنگلی کا سِرا پانی میں بِھگو کر میری زُبان تر کرے کیونکہ مَیں اِس آگ میں تڑپتا ہُوں۔


مگر خُدا نے اُس سے کہا اَے نادان! اِسی رات تیری جان تُجھ سے طلب کر لی جائے گی۔ پس جو کُچھ تُو نے تیّار کِیا ہے وہ کِس کا ہو گا؟


سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


پس پاتال اپنی ہوس بڑھاتا ہے اور اپنا مُنہ بے اِنتہا پھاڑتا ہے اور اُن کے شرِیف اور عام لوگ اور غَوغائی اور جو کوئی اُن میں فخر کرتا ہے اُس میں اُتر جائیں گے۔


جِس طرح سے وہ اپنی ماں کے پیٹ سے نِکلا اُسی طرح ننگا جَیسا کہ آیا تھا پِھر جائے گا اور اپنی مِحنت کی اُجرت میں کُچھ نہ پائے گا جِسے وہ اپنے ہاتھ میں لے جائے۔


اپنے ہاتھ سے اَے خُداوند! مُجھے لوگوں سے بچا۔ یعنی دُنیا کے لوگوں سے جِن کا بخرہ اِسی زِندگی میں ہے اور جِن کا پیٹ تُو اپنے ذخِیرہ سے بھرتا ہے۔ اُن کی اَولاد بھی حسبِ مُراد ہے۔ وہ اپنا باقی مال اپنے بچّوں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں


اور کہا ننگا مَیں اپنی ماں کے پیٹ سے نِکلا اور ننگاہی واپس جاؤُں گا۔ خُداوند نے دِیا اور خُداوند نے لے لِیا۔ خُداوند کا نام مُبارک ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات