Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 49:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اُن کا دِلی خیال یہ ہے کہ اُن کے گھر ہمیشہ تک اور اُن کے مسکن پُشت در پُشت بنے رہیں گے۔ وہ اپنی زمِین اپنے ہی نام سے نامزد کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُن کی قبریں ہی اَبد تک اُن کے گھر، اَور پُشت در پُشت اُن کی قِیام گاہیں بنی رہیں گی، حالانکہ اُنہُوں نے مُلکوں کو اَپنے نام سے نامزد کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उनकी क़ब्रें अबद तक उनके घर बनी रहेंगी, पुश्त-दर-पुश्त वह उनमें बसे रहेंगे, गो उन्हें ज़मीनें हासिल थीं जो उनके नाम पर थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُن کی قبریں ابد تک اُن کے گھر بنی رہیں گی، پشت در پشت وہ اُن میں بسے رہیں گے، گو اُنہیں زمینیں حاصل تھیں جو اُن کے نام پر تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 49:11
13 حوالہ جات  

اور قائِنؔ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے حنُوؔک پَیدا ہُؤا اور اُس نے ایک شہر بسایا اور اُس کا نام اپنے بیٹے کے نام پر حنُوکؔ رکھّا۔


وہ شرارتوں کو کھوج کھوج کر نِکالتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہم نے خُوب کھوج لگایا۔ اُن میں سے ہر ایک کا باطِن اور دِل عمِیق ہے۔


کیونکہ اُن کے مُنہ میں ذرا سچّائی نہیں۔ اُن کا باطِن محض شرارت ہے۔ اُن کا گلا کُھلی قبر ہے۔ وہ اپنی زُبان سے خُوشامد کرتے ہیں۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اُس وقت یُوں ہو گا کہ بُہت سے مضمُون تیرے دِل میں آئیں گے اور تُو ایک بُرا منصُوبہ باندھے گا۔


وہ اپنے دِل میں کہتا ہے مَیں جُنبِش نہیں کھانے کا۔ پُشت در پُشت مُجھ پر کبھی مُصِیبت نہ آئے گی۔


اور ابی سلوؔم نے اپنے جِیتے جی ایک لاٹ لے کر کھڑی کرائی تھی جو شاہی وادی میں ہے کیونکہ اُس نے کہا میرے کوئی بیٹا نہیں جِس سے میرے نام کی یادگار رہے۔ سو اُس نے اُس لاٹ کو اپنا نام دِیا اور وہ آج تک ابی سلوؔم کی یادگار کہلاتی ہے۔


پس اپنی اِس بَدی سے تَوبہ کر اور خُداوند سے دُعا کر کہ شاید تیرے دِل کے اِس خیال کی مُعافی ہو۔


خُداوند نے اُس سے کہا اَے فریسیو! تُم پیالے اور رکابی کو اُوپر سے تو صاف کرتے ہو لیکن تُمہارے اندر لُوٹ اور بَدی بھری ہے۔


اور سموئیل سویرے اُٹھا کہ صُبح کو ساؤُل سے مُلاقات کرے اور سموئیل کو خبر مِلی کہ ساؤُل کرمِل کو آیا تھا اور اُس نے اپنے لِئے یادگار کھڑی کی اور پِھر کر گُذرتا ہُؤا جِلجاؔل کو چلا گیا ہے۔


اور منَسّیؔ کے بیٹے یائِیرؔ نے جسُورِیوں اور مَعَکاتِیوں کی سرحد تک اَرجُوبؔ کے سارے مُلک کو لے لِیا اور اپنے نام پر بسنؔ کے شہروں کو حوّوت یائِیرؔ کا نام دِیا جو آج تک چلا آتا ہے)۔


اَے خُداوند! اب مَیں کِس بات کے لِئے ٹھہرا ہُوں؟ میری اُمّید تُجھ ہی سے ہے۔


دانِشور اپنی آنکھیں اپنے سر میں رکھتا ہے پر احمق اندھیرے میں چلتا ہے۔ تَو بھی مَیں جان گیا کہ ایک ہی حادِثہ اُن سب پر گُذرتا ہے۔


کیونکہ اَیسا شخص بھی ہے جِس کے کام حِکمت اور دانائی اور کامیابی کے ساتھ ہیں لیکن وہ اُن کو دُوسرے آدمی کے لِئے جِس نے اُن میں کُچھ مِحنت نہیں کی اُس کی مِیراث کے لِئے چھوڑ جائے گا۔ یہ بھی بُطلان اور بلایِ عظِیم ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات