Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 48:2 - کِتابِ مُقادّس

2 شِمال کی جانِب کوہِ صِیُّون جو بڑے بادشاہ کا شہر ہے وہ بُلندی میں خُوش نُما اور تمام زمِین کا فخر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ضِفونؔ کی چوٹیوں کی طرح، کوہِ صِیّونؔ، جو عظیم بادشاہ کا شہر ہے، اَپنی شان و شوکت کے لحاظ سے اعلیٰ ہے، اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 कोहे-सिय्यून की बुलंदी ख़ूबसूरत है, पूरी दुनिया उससे ख़ुश होती है। कोहे-सिय्यून दूरतरीन शिमाल का इलाही पहाड़ ही है, वह अज़ीम बादशाह का शहर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کوہِ صیون کی بلندی خوب صورت ہے، پوری دنیا اُس سے خوش ہوتی ہے۔ کوہِ صیون دُورترین شمال کا الٰہی پہاڑ ہی ہے، وہ عظیم بادشاہ کا شہر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 48:2
21 حوالہ جات  

صِیُّون سے جو حُسن کا کمال ہے خُدا جلوہ گر ہُؤا ہے۔


نہ زمِین کی کیونکہ وہ اُس کے پاؤں کی چَوکی ہے۔ نہ یروشلِیم کی کیونکہ وہ بُزرگ بادشاہ کا شہر ہے۔


سب آنے جانے والے تُجھ پر تالِیاں بجاتے ہیں۔ وہ دُخترِ یروشلیِم پر سُسکارتے اور سر ہِلاتے ہیں کہ کیا یہ وُہی شہر ہے جِسے لوگ کمالِ حُسن اور فرحتِ جہان کہتے تھے؟


بلکہ تُم صِیُّون کے پہاڑ اور زِندہ خُدا کے شہر یعنی آسمانی یروشلِیم کے پاس اور لاکھوں فرِشتوں۔


تُو تو اپنے دِل میں کہتا تھا مَیں آسمان پر چڑھ جاؤُں گا۔ مَیں اپنے تخت کو خُدا کے سِتاروں سے بھی اُونچا کرُوں گا اور مَیں شِمالی اطراف میں جماعت کے پہاڑ پر بَیٹُھوں گا۔


اور حملہ آور جو کُچھ چاہے گا کرے گا اور کوئی اُس کا مُقابلہ نہ کر سکے گا۔ وہ اُس جلالی مُلک میں قِیام کرے گا اور اُس کے ہاتھ میں تباہی ہو گی۔


جِس دِن مَیں نے اُن سے قَسم کھائی تاکہ اُن کو مُلکِ مِصرؔ سے اُس مُلک میں لاؤُں جو مَیں نے اُن کے لِئے دیکھ کر ٹھہرایا تھا جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے اور جو تمام مُمالِک کی شَوکت ہے۔


لَعنت اُس دغاباز پر جِس کے گلّہ میں نر ہے پر خُداوند کے لِئے عَیب دار جانور کو نذر مان کر گُذرانتا ہے کیونکہ مَیں شاہِ عظِیم ہُوں اور قَوموں میں میرا نام مُہِیب ہے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اور اُن میں سے ایک سے ایک چھوٹا سِینگ نِکلا جو جنُوب اور مشرِق اور جلالی مُلک کی طرف بے نِہایت بڑھ گیا۔


تُم یروشلیِم کے ساتھ خُوشی مُنائو اور اُس کے سبب سے شادمان ہو۔ اُس کے سب دوستو۔ جو اُس کے لِئے ماتم کرتے تھے اُس کے ساتھ نِہایت خُوش ہو۔


اور سب قَومیں تُم کو مُبارک کہیں گی کیونکہ تُم دِلکُشامُملکت ہو گے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


آہ! مَیں نے تو کہا تھا مَیں تُجھ کو فرزندوں میں شامِل کر کے خُوش نُما مُلک یعنی قَوموں کی نفِیس مِیراث تُجھے دُوں گا اور تُو مُجھے باپ کہہ کر پُکارے گی اور تُو پِھر مُجھ سے برگشتہ نہ ہو گی۔


سالم میں اُس کا خَیمہ ہے اور صِیُّون میں اُس کا مسکن۔


اَے خُدا کے شہر! تیری بڑی بڑی خُوبیاں بیان کی جاتی ہیں۔ (سِلاہ)


تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجِید کرو اور اُس کے مُقدّس پہاڑ پر سِجدہ کرو۔ کیونکہ خُداوند ہمارا خُدا قُدُّوس ہے۔


صِیُّون میں خُداوند مُبارک ہو۔ وہ یروشلِیم میں سکُونت کرتا ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔


آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ خُداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِم کِیا جائے گا اور ٹِیلوں سے بُلند ہو گا اور سب قَومیں وہاں پُہنچیں گی۔


اور تیرے غارت گروں کے بیٹے تیرے سامنے جُھکتے ہُوئے آئیں گے اور تیری تحقِیر کرنے والے سب تیرے قدموں پر گِریں گے اور وہ تیرا نام خُداوند کا شہر اِسرائیل کے قُدُّوس کا صِیُّون رکھّیں گے۔


اور وہ شان دار مُقدّس پہاڑ اور سمُندر کے درمِیان شاہی خَیمے لگائے گا لیکن اُس کا خاتِمہ ہو جائے گا اور کوئی اُس کا مددگار نہ ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات