Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 46:4 - کِتابِ مُقادّس

4 ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کو یعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت ہوتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ایک دریا ہے جِس کی نہریں خُدا کے شہر کو، یعنی اُس پاک مقام کو جہاں خُداتعالیٰ کا مَسکن ہے شاداب کرتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 दरिया की शाख़ें अल्लाह के शहर को ख़ुश करती हैं, उस शहर को जो अल्लाह तआला की मुक़द्दस सुकूनतगाह है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 دریا کی شاخیں اللہ کے شہر کو خوش کرتی ہیں، اُس شہر کو جو اللہ تعالیٰ کی مُقدّس سکونت گاہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 46:4
24 حوالہ جات  

اَے خُدا کے شہر! تیری بڑی بڑی خُوبیاں بیان کی جاتی ہیں۔ (سِلاہ)


لشکروں کے خُداوند کے شہر میں یعنی اپنے خُدا کے شہر میں جَیسا ہم نے سُنا تھا وَیسا ہی ہم نے دیکھا۔ خُدا اُسے ہمیشہ برقرار رکھّے گا۔ (سِلاہ)


وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔ وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔


اور تیرے غارت گروں کے بیٹے تیرے سامنے جُھکتے ہُوئے آئیں گے اور تیری تحقِیر کرنے والے سب تیرے قدموں پر گِریں گے اور وہ تیرا نام خُداوند کا شہر اِسرائیل کے قُدُّوس کا صِیُّون رکھّیں گے۔


تُو زمِین پر توجُّہ کر کے اُسے سیراب کرتا ہے۔ تُو اُسے خُوب مالا مال کر دیتا ہے۔ خُدا کا دریا پانی سے بھرا ہے۔ جب تُو زمِین کو یُوں تیّار کر لیتا ہے تُو اُن کے لِئے اناج مُہیّا کرتا ہے۔


پر مَیں نے یروشلیِم کو چُنا کہ وہاں میرا نام ہو اور داؤُد کو چُنا تاکہ وہ میری قَوم اِسرائیل پر حاکِم ہو۔


کاش کہ تُو میرے احکام کا شِنوا ہوتا اور تیری سلامتی نہر کی مانِند اور تیری صداقت سمُندر کی مَوجوں کی مانِند ہوتی۔


اور وہ مُجھے رُوح میں ایک بڑے اور اُونچے پہاڑ پر لے گیا اور شہرِ مُقدّس یروشلِیم کو آسمان پر سے خُدا کے پاس سے اُترتے دِکھایا۔


مَیں کیا لے کر خُداوند کے حضُور آؤُں اور خُدا تعالےٰ کو کیونکر سِجدہ کرُوں؟ کیا سوختنی قُربانِیوں اور یکسالہ بچھڑوں کو لے کر اُس کے حضُور آؤُں؟


کیا ہی بھلا ہے خُداوند کا شُکر کرنا اور تیرے نام کی مدح سرائی کرنا اَے حق تعالیٰ!


جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔


ہمارے خُدا کے شہر میں۔ اپنے کوہِ مُقدّس پر خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔


اپنے نُور اور اپنی سچّائی کو بھیج۔ وُہی میری رہبری کریں۔ وُہی مُجھ کو تیرے کوہِ مُقدّس اور تیرے مسکنوں تک پُہنچائیں۔


بلکہ تُم صِیُّون کے پہاڑ اور زِندہ خُدا کے شہر یعنی آسمانی یروشلِیم کے پاس اور لاکھوں فرِشتوں۔


اگر تُو مُلک میں مسکِینوں کو مظلُوم اور عدل و اِنصاف کو مترُوک دیکھے تو اِس سے حَیران نہ ہو کیونکہ ایک بڑوں سے بڑا ہے جو نِگاہ کرتا ہے اور کوئی اِن سب سے بھی بڑا ہے۔


لیکن تُو اَے خُداوند! ابدُالآباد بُلند ہے۔


سَیلابوں نے اَے خُداوند! سَیلابوں نے شور مچا رکھّا ہے۔ سَیلاب مَوجزن ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات