Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 46:3 - کِتابِ مُقادّس

3 خواہ اُس کا پانی شور مچائے اور مَوجزن ہو اور پہاڑ اُس کی طُغیانی سے ہِل جائیں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 خواہ اُس کا پانی شور مچائے اَور موجزن ہو جائے اَور پہاڑ اُس کے تلاطم سے لرزنے لگیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 गो समुंदर शोर मचाकर ठाठें मारे और पहाड़ उस की दहाड़ों से काँप उठें। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 گو سمندر شور مچا کر ٹھاٹھیں مارے اور پہاڑ اُس کی دہاڑوں سے کانپ اُٹھیں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 46:3
17 حوالہ جات  

خُداوند فرماتا ہے کیا تُم مُجھ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تُم میرے حضُور میں تھرتھراؤ گے نہیں جِس نے ریت کو سمُندر کی حد پر ابدی حُکم سے قائِم کِیا کہ وہ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہر چند اُس کی لہریں اُچھلتی ہیں تَو بھی غالِب نہیں آتِیں اور ہر چند شور کرتی ہیں تَو بھی اُس سے تجاوُز نہیں کر سکتِیں؟


اُس کے خَوف سے پہاڑ کانپتے اور ٹِیلے پِگھل جاتے ہیں۔ اُس کے حضُور زمِین ہاں دُنیا اور اُس کی سب معمُوری تھرتھراتی ہے۔


اور پہاڑ اُس کے نِیچے پِگھل جائیں گے اور وادِیاں پھٹ جائیں گی جَیسے موم آگ سے پِگھل جاتا اور پانی کراڑے پر سے بہہ جاتا ہے۔


اور ہر ایک ٹاپُو اپنی جگہ سے ٹل گیا اور پہاڑوں کا پتہ نہ لگا۔


اور مِینہ برسا اور پانی چڑھا اور آندِھیاں چلِیں اور اُس گھر پر ٹکریں لگِیں لیکن وہ نہ گِرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹان پر ڈالی گئی تھی۔


اب اَے یروشلیِم کے باشِندو اور یہُوداؔہ کے لوگو میرے اور میرے تاکِستان میں تُم ہی اِنصاف کرو۔


مَوت کی رسِّیوں نے مُجھے گھیر لِیا اور بے دِینی کے سَیلابوں نے مُجھے ڈرایا۔


اور کہا یہاں تک تُو آنا پر آگے نہیں اور یہاں تیری بِپھرتی ہُوئی مَوجیں رُک جائیں گی؟


پِھر اُس نے مُجھ سے کہا کہ جو پانی تُو نے دیکھے جِن پر کسبی بَیٹھی ہے وہ اُمّتیں اور گُروہ اور قَومیں اور اہلِ زُبان ہیں۔


مَیں نے پہاڑوں پر نِگاہ کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ وہ کانپ گئے اور سب ٹِیلے مُتزلزل ہو گئے۔


اُس نے کہا باہر نِکل اور پہاڑ پر خُداوند کے حضُور کھڑا ہو اور دیکھو خُداوند گُذرا اور ایک بڑی تُند آندھی نے خُداوند کے آگے پہاڑوں کو چِیر ڈالا اور چٹانوں کے ٹُکڑے کر دِئے پر خُداوند آندھی میں نہیں تھا اور آندھی کے بعد زلزلہ آیا پر خُداوند زلزلہ میں نہیں تھا۔


خُداوند تُجھ پر رحم کرنے والا یُوں فرماتا ہے کہ پہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹِیلے ٹل جائیں لیکن میری شفقت کبھی تُجھ پر سے جاتی نہ رہے گی اور میرا صُلح کا عہد نہ ٹلے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات