Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:9 - کِتابِ مُقادّس

9 تیری مُعزّز خواتِین میں شہزادِیاں ہیں۔ ملِکہ تیرے دہنے ہاتھ اوفِیر کے سونے سے آراستہ کھڑی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 آپ کی سلطنت میں مُعزّز خواتین کے عہدے پر بادشاہوں کی شاہزادیاں ہیں؛ شاہی دُلہن آپ کے داہنے ہاتھ کھڑی ہے جو اوفیرؔ کے سونے سے آراستہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 बादशाहों की बेटियाँ तेरे ज़ेवरात से सजी फिरती हैं। मलिका ओफ़ीर का सोना पहने हुए तेरे दहने हाथ खड़ी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 بادشاہوں کی بیٹیاں تیرے زیورات سے سجی پھرتی ہیں۔ ملکہ اوفیر کا سونا پہنے ہوئے تیرے دہنے ہاتھ کھڑی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:9
19 حوالہ جات  

پِھر اُن سات فرِشتوں میں سے جِن کے پاس سات پِیالے تھے اور وہ پِچھلی سات آفتوں سے بھرے ہُوئے تھے ایک نے آ کر مُجھ سے کہا اِدھر آ۔ مَیں تُجھے دُلہن یعنی برّہ کی بِیوی دِکھاؤُں۔


پس بت سبع سُلیماؔن بادشاہ کے پاس گئی تاکہ اُس سے ادُوؔنیّاہ کے لِئے عرض کرے۔ بادشاہ اُس کے اِستِقبال کے واسطے اُٹھا اور اُس کے سامنے جُھکا۔ پِھر اپنے تخت پر بَیٹھا اور اُس نے بادشاہ کی ماں کے لِئے ایک تخت لگوایا۔ سو وہ اُس کے دہنے ہاتھ بَیٹھی۔


پِھر مَیں نے شہرِ مُقدّس نئے یروشلِیم کو آسمان پر سے خُدا کے پاس سے اُترتے دیکھا اور وہ اُس دُلہن کی مانِند آراستہ تھا جِس نے اپنے شَوہر کے لِئے سِنگار کِیا ہو۔


آؤ ہم خُوشی کریں اور نِہایت شادمان ہوں اور اُس کی تمجِید کریں۔ اِس لِئے کہ برّہ کی شادی آ پُہنچی اور اُس کی بِیوی نے اپنے آپ کو تیّار کر لِیا۔


جِس کی دُلہن ہے وہ دُلہا ہے مگر دُلہا کا دوست جو کھڑا ہُؤا اُس کی سُنتا ہے دُلہا کی آواز سے بُہت خُوش ہوتا ہے۔ پس میری یہ خُوشی پُوری ہو گئی۔


اَے امِیرزادی تیرے پاؤں جُوتِیوں میں کَیسے خُوب صُورت ہیں! تیری رانوں کی گولائی اُن زیوروں کی مانِند ہے جِن کو کِسی اُستاد کارِیگر نے بنایا ہو۔


اور قَومیں اُس کی رَوشنی میں چلیں پِھریں گی اور زمِین کے بادشاہ اپنی شان و شَوکت کا سامان اُس میں لائیں گے۔


اور بادشاہ تیرے مُربیّ ہوں گے اور اُن کی بِیویاں تیری دایہ ہوں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بل زمِین پر گِریں گے اور تیرے پاؤں کی خاک چاٹیں گے اور تُو جانے گی کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جِس کے مُنتظِر شرمِندہ نہ ہوں گے۔


بادشاہ کی بیٹی محلّ میں سر تا پا حسُن افروز ہے۔ اُس کا لِباس زربفت کا ہے۔


تُو اپنے خزانہ کو مِٹّی میں اور اوفِیر کے سونے کو ندیوں کے پتّھروں میں ڈال دے


ترسِیس کے اور جزِیروں کے بادشاہ نذریں گُذرانیں گے۔ سبا اور سیبا کے بادشاہ ہدئے لائیں گے۔


اور حِیراؔم کا بیڑا بھی جو اوفِیر سے سونا لاتا تھا بڑی کثرت سے چندن کے درخت اور بیش بہا جواہِر اوفِیر سے لایا۔


سو تُو اُس کو بے گُناہ نہ ٹھہرانا کیونکہ تُو عاقِل مَرد ہے اور تُو جانتا ہے کہ تُجھے اُس کے ساتھ کیا کرنا چاہئے۔ پس تُو اُس کا سفید سر لہُولُہان کر کے قبر میں اُتارنا۔


اور اوفِیر اور حوِیلہ اور یُوباؔب پَیدا ہُوئے۔ یہ سب بنی یُقطان ہیں۔


مَیں نے اپنے بِستر کو مُر اور عُود اور دارچِینی سے مُعطّر کِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات