Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:8 - کِتابِ مُقادّس

8 تیرے ہر لِباس سے مُر اور عُود اور تج کی خُوشبُو آتی ہے۔ ہاتھی دانت کے محلّوں میں سے تاردار سازوں نے تُجھے خُوش کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 آپ کے ہر لباس سے مُر، عُود اَور تج کی خُوشبو آتی ہے؛ ہاتھی دانت سے سجے ہُوئے محلوں میں سے آتی ہُوئی تاردار سازوں کی موسیقی آپ کو خُوش کرتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 मुर, ऊद और अमलतास की बेशक़ीमत ख़ुशबू तेरे तमाम कपड़ों से फैलती है। हाथीदाँत के महलों में तारदार मौसीक़ी तेरा दिल बहलाती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 مُر، عود اور املتاس کی بیش قیمت خوشبو تیرے تمام کپڑوں سے پھیلتی ہے۔ ہاتھی دانت کے محلوں میں تاردار موسیقی تیرا دل بہلاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:8
20 حوالہ جات  

تیرے عِطر کی خُوشبُو لطِیف ہے۔ تیرا نام عِطر ریختہ ہے۔ اِسی لِئے کُنواریاں تُجھ پر عاشِق ہیں۔


اور نِیکُدِؔیمُس بھی آیا۔ جو پہلے یِسُوعؔ کے پاس رات کو گیا تھا اور پچاس سیر کے قرِیب مُر اور عُود مِلا ہُؤا لایا۔


جب تک دِن ڈھلے اور سایہ بڑھے مَیں مُر کے پہاڑ اور لُبان کے ٹِیلے پر جا رہُوں گا۔


اور اُس گھر میں پُہنچ کر بچّے کو اُس کی ماں مریمؔ کے پاس دیکھا اور اُس کے آگے گِر کر سِجدہ کِیا اور اپنے ڈِبّے کھول کر سونا اور لُبان اور مُر اُس کو نذر کِیا۔


مَیں اپنے باغ میں آیا ہُوں اَے میری پِیاری! میری زَوجہ! مَیں نے اپنا مُر اپنے بلسان سمیت جمع کر لِیا۔ مَیں نے اپنا شہد چھتّے سمیت کھا لِیا۔ مَیں نے اپنی مَے دُودھ سمیت پی لی ہے۔ اَے دوستو! کھاؤ پِیو۔ پِیو! ہاں اَے عزِیزو! خُوب جی بھر کے پِیو۔


تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔ تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے۔ تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔


اور اِیمان کے بانی اور کامِل کرنے والے یِسُوع کو تکتے رہیں جِس نے اُس خُوشی کے لِئے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمِندگی کی پرواہ نہ کر کے صلِیب کا دُکھ سہا اور خُدا کے تخت کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔


میرے باپ کے گھر میں بُہت سے مکان ہیں۔ اگر نہ ہوتے تو مَیں تُم سے کہہ دیتا کیونکہ مَیں جاتا ہُوں تاکہ تُمہارے لِئے جگہ تیّار کرُوں۔


اور خُداوند فرماتا ہے مَیں زمِستانی اور تابِستانی گھروں کو برباد کرُوں گا اور ہاتھی دانت کے گھر مِسمار کِئے جائیں گے اور بُہت سے مکان وِیران ہوں گے۔


اُس کے رُخسار پُھولوں کے چمن اور بلسان کی اُبھری ہُوئی کِیارِیاں ہیں۔ اُس کے ہونٹ سوسن ہیں جِن سے رقِیق مُر ٹپکتا ہے۔


مَیں اپنے محبُوب کے لِئے دروازہ کھولنے کو اُٹھی اور میرے ہاتھوں سے مُر ٹپکا اور میری اُنگلِیوں سے رقِیق مُر ٹپکا اور قُفل کے دستوں پر پڑا۔


یہ کَون ہے جو مُر اور لُبان سے اور سَوداگروں کے تمام عِطروں سے مُعطّر ہو کر بیابان سے دُھوئیں کے سُتُون کی مانِند چلا آتا ہے؟


میرا محبُوب میرے لِئے دستۂِ مُر ہے جو رات بھر میری چھاتِیوں کے درمِیان پڑا رہتا ہے۔


دَف بجاتے اور ناچتے ہُوئے اُس کی حمد کرو۔ تاردار سازوں اور بانسلی کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔


اور اخیاؔب کی باقی باتیں اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا تھا اور ہاتھی دانت کا گھر جو اُس نے بنایا تھا اور اُن سب شہروں کا حال جو اُس نے تعمِیر کِئے سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟


وہ اُن کو خُوشی اور خُرمی سے لے آئیں گے۔ وہ بادشاہ کے محلّ میں داخِل ہوں گی۔


کیونکہ خُداوند صادِق ہے۔ وہ صداقت کو پسند کرتا ہے۔ راست باز اُس کا دِیدار حاصِل کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات