Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:14 - کِتابِ مُقادّس

14 وہ بیل بُوٹے دار لِباس میں بادشاہ کے حضُور پُہنچائی جائے گی۔ اُس کی کُنواری سہیلیاں جو اُس کے پِیچھے پِیچھے چلتی ہیں تیرے سامنے حاضِر کی جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 وہ کشیدہ کاری لباس پہنے ہُوئے بادشاہ کے پاس پہُنچائی جاتی ہے؛ اُن کی کنواری سہیلیاں جو اُن کے پیچھے پیچھے چلتی ہیں، تمہارے سامنے اُن کو حاضِر کیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उसे नफ़ीस रंगदार कपड़े पहने बादशाह के पास लाया जाता है। जो कुँवारी सहेलियाँ उसके पीछे चलती हैं उन्हें भी तेरे सामने लाया जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُسے نفیس رنگ دار کپڑے پہنے بادشاہ کے پاس لایا جاتا ہے۔ جو کنواری سہیلیاں اُس کے پیچھے چلتی ہیں اُنہیں بھی تیرے سامنے لایا جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:14
13 حوالہ جات  

مُجھے تُمہاری بابت خُدا کی سی غَیرت ہے کیونکہ مَیں نے ایک ہی شَوہر کے ساتھ تُمہاری نِسبت کی ہے تاکہ تُم کو پاک دامن کُنواری کی مانِند مسِیح کے پاس حاضِر کرُوں۔


اَے بُوستان میں رہنے والی! رفِیق تیری آواز سُنتے ہیں۔ مُجھ کو بھی سُنا۔


لَوٹ آ لَوٹ آ اَے شُولِمیت! لَوٹ آ لَوٹ آ کہ ہم تُجھ پر نظر کریں۔ تُم شُولمِیت پر کیوں نظر کرو گے گویا وہ دو لشکروں کا ناچ ہے؟


ساٹھ رانیاں اور اسّی حرمیں اور بے شُمار کُنوارِیاں بھی ہیں


تیرا محبُوب کہاں گیا؟ اَے عَورتوں میں سب سے جمِیلہ! تیرا محبُوب کِس طرف کو نِکلا کہ ہم تیرے ساتھ اُس کی تلاش میں جائیں؟


اَے یروشلِیم کی بیٹیو! مَیں تُم کو غزالوں اور مَیدان کی ہرنِیوں کی قَسم دیتی ہُوں کہ تُم میرے پِیارے کو نہ جگاؤ نہ اُٹھاؤ جب تک کہ وہ اُٹھنا نہ چاہے۔


اور کُرتہ بارِیک کتان کا بنا ہُؤا اور چارخانے کا ہو اور عمامہ بھی بارِیک کتان ہی کا بنانا اور ایک کمربند بنانا جِس پر بیل بُوٹے کڑھے ہوں۔


اَے باپ! مَیں چاہتا ہُوں کہ جِنہیں تُو نے مُجھے دِیا ہے جہاں مَیں ہُوں وہ بھی میرے ساتھ ہوں تاکہ میرے اُس جلال کو دیکھیں جو تُو نے مُجھے دِیا ہے کیونکہ تُو نے بِنایِ عالَم سے پیشتر مُجھ سے مُحبّت رکھّی۔


کیا اُنہوں نے لُوٹ کو پا کر اُسے بانٹ نہیں لِیا ہے؟ کیا ہر مَرد کو ایک ایک بلکہ دو دو کُنواریاں اور سِیسرا کو رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹ بلکہ بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹ اور دونوں طرف بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹ جو اسِیروں کی گردنوں پر لدی ہو نہیں مِلی؟


اور صحن کے دروازہ کے لِئے بِیس ہاتھ کا ایک پردہ ہو جو آسمانی۔ ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان کا بنا ہُؤا ہو اور اُس پر بیل بُوٹے کڑھے ہوں۔ اُس کے سُتُون چار اور سُتُونوں کے خانے بھی چار ہی ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات