Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:1 - کِتابِ مُقادّس

1 میرے دِل میں ایک نفِیس مضمُون جوش مار رہا ہے۔ مَیں وُہی مضامِین سناؤُں گا جو مَیں نے بادشاہ کے حق میں قلم بند کِئے ہیں۔ میری زُبان ماہِر کاتب کا قلم ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب مَیں بادشاہ کے حق میں اَپنے اشعار سُنانے لگتا ہُوں تو میرے دِل میں ایک نفیس موضوع جوش مارتا ہے؛ میری زبان ایک ماہر کاتب کا قلم بَن جاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 क़ोरह की औलाद का ज़बूर। हिकमत और मुहब्बत का गीत। तर्ज़ : सोसन के फूल। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। मेरे दिल से ख़ूबसूरत गीत छलक रहा है, मैं उसे बादशाह को पेश करूँगा। मेरी ज़बान माहिर कातिब के क़लम की मानिंद हो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 قورح کی اولاد کا زبور۔ حکمت اور محبت کا گیت۔ طرز: سوسن کے پھول۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ میرے دل سے خوب صورت گیت چھلک رہا ہے، مَیں اُسے بادشاہ کو پیش کروں گا۔ میری زبان ماہر کاتب کے قلم کی مانند ہو!

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:1
23 حوالہ جات  

میرے مُنہ سے حِکمت کی باتیں نِکلیں گی اور میرے دِل کا خیال پُر خِرد ہو گا۔


میری باتیں میرے دِل کی راست بازی کو ظاہِر کریں گی اور میرے لب جو کُچھ جانتے ہیں اُسی کو سچّائی سے کہیں گے۔


خُداوند کی رُوح نے میری معرفت کلام کِیا اور اُس کا سُخن میری زُبان پر تھا۔


دانا کا دِل اُس کے مُنہ کی تربِیّت کرتا ہے اور اُس کے لبوں کو عِلم بخشتا ہے۔


کیونکہ نبُوّت کی کوئی بات آدمی کی خواہِش سے کبھی نہیں ہُوئی بلکہ آدمی رُوحُ القُدس کی تحرِیک کے سبب سے خُدا کی طرف سے بولتے تھے۔


اب مَیں اپنے محبُوب کے لِئے اپنے محبُوب کا ایک گِیت اُس کے تاکِستان کی بابت گاؤُں گا۔ میرے محبُوب کا تاکِستان ایک زرخیز پہاڑ پر تھا۔


اَے خُدا! مُجھ کو بچا لے۔ کیونکہ پانی میری جان تک آ پُہنچا ہے۔


جو کُچھ ٹِھیک ہے ہم اپنے لِئے چُن لیں۔ جو بھلا ہے ہم آپس میں جان لیں۔


یہ بھید تو بڑا ہے لیکن مَیں مسِیح اور کلِیسیا کی بابت کہتا ہُوں۔


اور اُس کا اِلزام لِکھ کر اُس کے سر سے اُوپر لگا دِیا کہ یہ یہُودِیوں کا بادشاہ یِسُوعؔ ہے۔


جب تک بادشاہ تناوُل فرماتا رہا میرے سُنبُل کی مہک اُڑتی رہی۔


مَیں تو اپنے بادشاہ کو اپنے کوہِ مُقدّس صِیُّون پر بِٹھا چُکا ہُوں۔


یِہی عزرا بابل سے گیا اور وہ مُوسیٰ کی شرِیعت میں جِسے خُداوند اِسرائیل کے خُدا نے دِیا تھا ماہِر فقِیہہ تھا اور چُونکہ خُداوند اُس کے خُدا کا ہاتھ اُس پر تھا بادشاہ نے اُس کی سب درخواستیں منظُور کِیں۔


اُس وقت بادشاہ اپنے دہنی طرف والوں سے کہے گا آؤ میرے باپ کے مُبارک لوگو جو بادشاہی بِنایِ عالَم سے تُمہارے لِئے تیّار کی گئی ہے اُسے مِیراث میں لو۔


اچّھا آدمی اچّھے خزانہ سے اچّھی چِیزیں نِکالتا ہے اور بُرا آدمی بُرے خزانہ سے بُری چِیزیں نِکالتا ہے۔


اَے اِسرائیل کے چَوپان! تُو جو گلّہ کی مانِند یُوسفؔ کو لے چلتا ہے کان لگا! تُو جو کرُّوبیوں پر بَیٹھا ہے جلوہ گر ہو!


جَیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے وَیسے ہی اَے خُدا! میری رُوح تیرے لِئے ترستی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات