Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 43:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تب مَیں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤُں گا۔ خُدا کے حضُور جو میری کمال خُوشی ہے۔ اَے خُدا! میرے خُدا! مَیں سِتار بجا کر تیری سِتایش کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تَب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا، اَور خُدا کے پاس جو میری خُوشی اَور میری شادمانی ہیں۔ اَے خُدا، میرے خُدا! میں بربط پر آپ کی سِتائش کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तब मैं अल्लाह की क़ुरबानगाह के पास आऊँगा, उस ख़ुदा के पास जो मेरी ख़ुशी और फ़रहत है। ऐ अल्लाह मेरे ख़ुदा, वहाँ मैं सरोद बजाकर तेरी सताइश करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تب مَیں اللہ کی قربان گاہ کے پاس آؤں گا، اُس خدا کے پاس جو میری خوشی اور فرحت ہے۔ اے اللہ میرے خدا، وہاں مَیں سرود بجا کر تیری ستائش کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 43:4
16 حوالہ جات  

مَیں خُداوند سے بُہت شادمان ہُوں گا۔ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہو گی کیونکہ اُس نے مُجھے نجات کے کپڑے پہنائے۔ اُس نے راست بازی کے خِلعت سے مُجھے مُلبّس کِیا جَیسے دُلہا سِہرے سے اپنے آپ کو آراستہ کرتا ہے اور دُلہن اپنے زیوروں سے اپنا سِنگار کرتی ہے۔


اَے میری شَوکت! بیدار ہو۔ اَے بربط اور سِتار جاگو۔ مَیں خُود صُبح سویرے جاگ اُٹُھوں گا۔


سِتار کے ساتھ خُداوند کا شُکر کرو۔ دس تار کی بربط کے ساتھ اُس کی سِتایش کرو۔


نغمہ چھیڑو اور دَف لاؤ اور دِل نواز سِتار اور بربط۔


اَے میرے خُدا! میری جان میرے اندر گِری جاتی ہے۔ اِس لِئے مَیں تُجھے یَردؔن کی سرزمِین سے اور حرمُون اور کوہِ مِصغار پر سے یاد کرتا ہُوں۔


مَیں بے گُنا ہی میں اپنے ہاتھ دھوؤُں گا اور اَے خُداوند! مَیں تیرے مذبح کا طواف کرُوں گا


اور داؤد اور اِسرائیلؔ کا سارا گھرانا صنَوبر کی لکڑی کے سب طرح کے ساز اور سِتار۔ بربط اور دف اور خنجری اور جھانجھ خُداوند کے آگے آگے بجاتے چلے۔


اور صِرف یہی نہیں بلکہ اپنے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے طُفَیل سے جِس کے وسِیلہ سے اب ہمارا خُدا کے ساتھ میل ہو گیا خُدا پر فخر بھی کرتے ہیں۔


جب اُس نے کِتاب لے لی تو وہ چاروں جاندار اور چَوبِیس بزُرگ اُس برّہ کے سامنے گِر پڑے اور ہر ایک کے ہاتھ میں بَربَط اور عُود سے بھرے ہُوئے سونے کے پِیالے تھے۔ یہ مُقدّسوں کی دُعائیں ہیں۔


اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔ مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔


اِس طرح مَیں نے مَقدِس میں تُجھ پر نِگاہ کی تاکہ تیری قُدرت اور حشمت کو دیکُھوں


اور مَیں اِس تِہائی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کرُوں گا اور سونے کی طرح تاؤُں گا۔ وہ مُجھ سے دُعا کریں گے اور مَیں اُن کی سنُوں گا۔ مَیں کہُوں گا یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خُداوند ہی ہمارا خُدا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات