Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 43:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اپنے نُور اور اپنی سچّائی کو بھیج۔ وُہی میری رہبری کریں۔ وُہی مُجھ کو تیرے کوہِ مُقدّس اور تیرے مسکنوں تک پُہنچائیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَپنا نُور اَور اَپنی سچّائی ظاہر کریں، وُہی میری رہبری کریں؛ وُہی مُجھے آپ کے مُقدّس پہاڑ پر، اَور آپ کی قِیام گاہ تک پہُنچا دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अपनी रौशनी और सच्चाई को भेज ताकि वह मेरी राहनुमाई करके मुझे तेरे मुक़द्दस पहाड़ और तेरी सुकूनतगाह के पास पहुँचाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اپنی روشنی اور سچائی کو بھیج تاکہ وہ میری راہنمائی کر کے مجھے تیرے مُقدّس پہاڑ اور تیری سکونت گاہ کے پاس پہنچائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 43:3
26 حوالہ جات  

کیونکہ زِندگی کا چشمہ تیرے پاس ہے۔ تیرے نُور کی بدَولت ہم رَوشنی دیکھیں گے۔


اُس میں زِندگی تھی اور وہ زِندگی آدمِیوں کا نُور تھی۔


مُجھے سِکھا کہ تیری مرضی پر چلُوں اِس لِئے کہ تُو میرا خُدا ہے۔ تیری نیک رُوح مُجھے راستی کے مُلک میں لے چلے۔


(نون) تیرا کلام میرے قدموں کے لِئے چراغ اور میری راہ کے لِئے رَوشنی ہے۔


صادِقوں کے لِئے نُور بویا گیا ہے اور راست دِلوں کے لِئے خُوشی۔


اَے لشکروں کے خُداوند! تیرے مسکن کیا ہی دِلکش ہیں!


اَے خُداوند! تُو مُجھ پر رحم کرنے میں دریغ نہ کر۔ تیری شفقت اور سچّائی برابر میری حِفاظت کریں۔


اِس لِئے کہ شرِیعت تو مُوسیٰ کی معرفت دی گئی مگر فضل اور سچّائی یِسُوعؔ مسِیح کی معرفت پُہنچی۔


تُو یعقُوب سے وفاداری کرے گا اور ابرہامؔ کو وہ شفقت دِکھائے گا جِس کی بابت تُو نے قدِیم زمانہ میں ہمارے باپ دادا سے قَسم کھائی تھی۔


وہ میری نجات کے لِئے آسمان سے بھیجے گا۔ جب وہ جو مُجھے نِگلنا چاہتا ہے ملامت کرتا ہو۔ (سِلاہ) خُدا اپنی شفقت اور سچّائی کو بھیجے گا۔


مَیں بُلند آواز سے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا ہُوں اور وہ اپنے کوہِ مُقدّس پر سے مُجھے جواب دیتا ہے۔ (سِلاہ)


اَے میرے دُشمن مُجھ پر شادمان نہ ہو کیونکہ جب مَیں گِرُوں گا تو اُٹھ کھڑا ہُوں گا۔ جب اندھیرے میں بَیٹُھوں گا۔ تو خُداوند میرا نُور ہو گا۔


بلکہ یہُوداؔہ کے قبِیلہ کو چُنا۔ اُسی کوہِ صِیُّون کو جِس سے اُس کو مُحبّت تھی


ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کو یعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت ہوتی ہے۔


اِن باتوں کو یاد کر کے میرا دِل بھر آتا ہے کہ مَیں کِس طرح بِھیڑ یعنی عِید منانے والی جماعت کے ہمراہ خُوشی اور حمد کرتا ہُؤا اُن کو خُدا کے گھر میں لے جاتا تھا۔


مَیں تو اپنے بادشاہ کو اپنے کوہِ مُقدّس صِیُّون پر بِٹھا چُکا ہُوں۔


سو وہ خُدا کے صندُوق کو لے آئے اور اُسے اُس خَیمہ کے بِیچ میں جو داؤُد نے اُس کے لِئے کھڑا کِیا تھا رکھّا اور سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کی قُربانِیاں خُدا کے حضُور چڑھائِیں۔


اور صدُوؔق کاہِن اور اُس کے کاہِن بھائِیوں کو خُداوند کے مسکن کے آگے جِبعُوؔن کے اُونچے مقام پر اِس لِئے۔


تُو کل ہی تو آیا ہے سو کیا آج مَیں تُجھے اپنے ساتھ اِدھر اُدھر پِھراؤُں جِس حال کہ مُجھے جِدھر جا سکتا ہُوں جانا ہے؟ سو تُو لَوٹ جا اور اپنے بھائِیوں کو ساتھ لیتا جا۔ رحمت اور سچّائی تیرے ساتھ ہوں۔


کیونکہ اُس وقت خُداوند کا مسکن جِسے مُوسیٰ نے بیابان میں بنایا تھا اور سوختنی قُربانی کا مذبح جِبعُوؔن کی اُونچی جگہ میں تھے۔


تب بادشاہ نے صدُوؔق سے کہا کہ خُدا کا صندُوق شہر کو واپس لے جا۔ پس اگر خُداوند کے کرم کی نظر مُجھ پر ہو گی تو وہ مُجھے پِھر لے آئے گا اور اُسے اور اپنے مسکن کو مُجھے پِھر دِکھائے گا۔


میری جان بَبروں کے درمیان ہے۔ مَیں آتش مِزاج لوگوں میں پڑا ہُوں۔ یعنی اَیسے لوگوں میں جِن کے دانت برچِھیاں اور تِیر ہیں۔ جِن کی زُبان تیز تلوار ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات