Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 40:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اَے خُداوند میرے خُدا! جو عجِیب کام تُو نے کِئے اور تیرے خیال جو ہماری طرف ہیں وہ بُہت سے ہیں۔ مَیں اُن کو تیرے حضُور ترتِیب نہیں دے سکتا۔ اگر مَیں اُن کا ذِکر اور بیان کرنا چاہُوں۔ تو وہ شُمار سے باہر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! آپ نے کیٔی عجِیب کارنامے کئے ہیں۔ جو تدبیریں آپ نے ہمارے لیٔے کی ہیں اُنہیں کویٔی شُمار نہیں کر سَکتا؛ اگر مَیں اُن کا ذِکر کروں یا اُنہیں بَیان کرنا چاہُوں، تو وہ اِس قدر زِیادہ ہیں کہ بَیان سے بھی باہر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ऐ रब मेरे ख़ुदा, बार बार तूने हमें अपने मोजिज़े दिखाए, जगह बजगह अपने मनसूबे वुजूद में लाकर हमारी मदद की। तुझ जैसा कोई नहीं है। तेरे अज़ीम काम बेशुमार हैं, मैं उनकी पूरी फ़हरिस्त बता भी नहीं सकता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اے رب میرے خدا، بار بار تُو نے ہمیں اپنے معجزے دکھائے، جگہ بہ جگہ اپنے منصوبے وجود میں لا کر ہماری مدد کی۔ تجھ جیسا کوئی نہیں ہے۔ تیرے عظیم کام بےشمار ہیں، مَیں اُن کی پوری فہرست بتا بھی نہیں سکتا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 40:5
14 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔


معبُودوں میں اَے خُداوند۔ تیری مانِند کَون ہے؟ کَون ہے جو تیری مانِند اپنے تقدُّس کے باعِث جلالی اور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والا اور صاحبِ کرامات ہے؟


میرا مُنہ تیری صداقت کا اور تیری نجات کا بیان دِن بھر کرے گا۔ کیونکہ مُجھے اُن کا شُمار معلُوم نہیں۔


اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بڑی ہیں! تیرے خیال بُہت عمِیق ہیں۔


اُسی کا جو اکیلا بڑے بڑے عجِیب کام کرتا ہے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


یہ عِرفان میرے لِئے نہایت عجِیب ہے۔ یہ بُلند ہے۔ مَیں اِس تک پُہنچ نہیں سکتا۔


وہ بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہو سکتے اور بے شُمار عجائِب کرتا ہے۔


جو اَیسے بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہو سکتے اور بے شُمار عجِیب کام کرتا ہے۔


دیکھو! یہ تو اُس کی راہوں کے فقط کنارے ہیں اور اُس کی کَیسی دِھیمی آواز ہم سُنتے ہیں! پر کَون اُس کی قُدرت کی گرج کو سمجھ سکتا ہے؟


اور تیرے یہ سب نوکر میرے پاس آ کر میرے آگے سرنگُوں ہوں گے اور کہیں گے کہ تُو بھی نِکل اور تیرے سب پَیرو بھی نِکلیں۔ اِس کے بعد مَیں نِکل جاؤُں گا۔ یہ کہہ کر وہ بڑے طَیش میں فرِعونؔ کے پاس سے نِکل کر چلا گیا۔


لیکن میرے لِئے یِہی بھلا ہے کہ خُدا کی نزدِیکی حاصِل کرُوں۔ مَیں نے خُداوند خُدا کو اپنی پناہ گاہ بنا لِیا ہے۔ تاکہ تیرے سب کاموں کا بیان کرُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات