Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 40:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اَے خُداوند! تُو مُجھ پر رحم کرنے میں دریغ نہ کر۔ تیری شفقت اور سچّائی برابر میری حِفاظت کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَے یَاہوِہ، اَپنی رحمت سے مُجھے محروم نہ رکھیں؛ آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور آپ کی سچّائی ہمیشہ میری حِفاظت کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ रब, तू मुझे अपने रहम से महरूम नहीं रखेगा, तेरी मेहरबानी और वफ़ादारी मुसलसल मेरी निगहबानी करेंगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے رب، تُو مجھے اپنے رحم سے محروم نہیں رکھے گا، تیری مہربانی اور وفاداری مسلسل میری نگہبانی کریں گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 40:11
10 حوالہ جات  

اپنے نُور اور اپنی سچّائی کو بھیج۔ وُہی میری رہبری کریں۔ وُہی مُجھ کو تیرے کوہِ مُقدّس اور تیرے مسکنوں تک پُہنچائیں۔


یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی اور مَیں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکُونت کرُوں گا۔


وہ میری نجات کے لِئے آسمان سے بھیجے گا۔ جب وہ جو مُجھے نِگلنا چاہتا ہے ملامت کرتا ہو۔ (سِلاہ) خُدا اپنی شفقت اور سچّائی کو بھیجے گا۔


شفقت اور سچّائی بادشاہ کی نِگہبان ہیں بلکہ شفقت ہی سے اُس کا تخت قائِم رہتا ہے۔


اَے خُداوند! مُجھے جواب دے کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔ اپنی رحمتوں کی کثرت کے مُطابِق میری طرف متوجُّہ ہو۔


وہ خُدا کے حضُور ہمیشہ قائِم رہے گا۔ تو شفقت اور سچّائی کو اُس کی حِفاظت کے لِئے مُہیّا کر۔


لیکن اَے خُداوند تیری خُوشنُودی کے وقت میری دُعا تُجھ ہی سے ہے۔ اَے خُدا! اپنی شفقت کی فراوانی سے اپنی نجات کی سچّائی میں جواب دے۔


شفقت اور راستی باہم مِل گئی ہیں۔ صداقت اور سلامتی نے ایک دُوسرے کا بوسہ لِیا ہے۔


اُس نے اپنی بشرِیّت کے دِنوں میں زور زور سے پُکار کر اور آنسُو بہا بہا کر اُسی سے دُعائیں اور اِلتجائیں کِیں جو اُس کو مَوت سے بچا سکتا تھا اور خُدا ترسی کے سبب سے اُس کی سُنی گئی۔


کیونکہ مَیں نے کہا کہ شفقت ابد تک بنی رہے گی۔ تُو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائِم رکھّے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات