Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 4:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تھرتھراؤ اور گُناہ نہ کرو۔ اپنے اپنے بِستر پر دِل میں سوچو اور خاموش رہو۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تھرتھراؤ اَور تُم گُناہ سے باز رہو؛ خاموش رہو، اَور جَب تُم اَپنے بِستر پر لیٹتے ہو، اَور تُم اَپنے دِلوں کو ٹٹولو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ग़ुस्से में आते वक़्त गुनाह मत करना। अपने बिस्तर पर लेटकर मामले पर सोच-बिचार करो, लेकिन दिल में, ख़ामोशी से। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 غصے میں آتے وقت گناہ مت کرنا۔ اپنے بستر پر لیٹ کر معاملے پر سوچ بچار کرو، لیکن دل میں، خاموشی سے۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 4:4
17 حوالہ جات  

غُصّہ تو کرو مگر گُناہ نہ کرو۔ سُورج کے ڈُوبنے تک تُمہاری خفگی نہ رہے۔


مُجھے رات کو اپنا گِیت یاد آتا ہے۔ مَیں اپنے دِل ہی میں سوچتا ہُوں۔ میری رُوح بڑی تفتِیش میں لگی ہے۔


تُو اپنی ہی نِگاہ میں دانِش مند نہ بن۔ خُداوند سے ڈر اور بدی سے کنارہ کر۔


جب مَیں بِستر پر تُجھے یاد کرُوں گا اور رات کے ایک ایک پہر میں تُجھ پر دِھیان کرُوں گا


خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔ مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا۔ مَیں ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔


تُم اپنے آپ کو آزماؤ کہ اِیمان پر ہو یا نہیں۔ اپنے آپ کو جانچو۔ کیا تُم اپنی بابت یہ نہیں جانتے کہ یِسُوعؔ مسِیح تُم میں ہے؟ ورنہ تُم نامقبُول ہو۔


ساری زمِین خُداوند سے ڈرے۔ جہان کے سب باشِندے اُس کا خَوف رکھّیں


اور اُس نے اِنسان سے کہا دیکھ خُداوند کا خَوف ہی حِکمت ہے اور بدی سے دُور رہنا خِرد ہے۔


شفقت اور سچّائی سے بدی کا کفّارہ ہوتا ہے اور لوگ خُداوند کے خَوف کے سبب سے بدی سے باز آتے ہیں۔


مگر خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ ساری زمِین اُس کے حضُور خاموش رہے۔


راست کار آدمی کی شاہراہ یہ ہے کہ بدی سے بھاگے اور اپنی راہ کا نِگہبان اپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے۔


(شِین) اُمرا نے مُجھے بے سبب ستایا ہے لیکن میرے دِل میں تیری باتوں کا خَوف ہے۔


مَیں بُلند آواز سے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا ہُوں اور وہ اپنے کوہِ مُقدّس پر سے مُجھے جواب دیتا ہے۔ (سِلاہ)


ڈرتے ہُوئے خُداوند کی عِبادت کرو۔ کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔


خُداوند فرماتا ہے کیا تُم مُجھ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تُم میرے حضُور میں تھرتھراؤ گے نہیں جِس نے ریت کو سمُندر کی حد پر ابدی حُکم سے قائِم کِیا کہ وہ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہر چند اُس کی لہریں اُچھلتی ہیں تَو بھی غالِب نہیں آتِیں اور ہر چند شور کرتی ہیں تَو بھی اُس سے تجاوُز نہیں کر سکتِیں؟


بُہت سے میری جان کے بارے میں کہتے ہیں کہ خُدا کی طرف سے اُس کی کُمک نہ ہو گی۔ (سِلاہ)


اَے خُدا! مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے کیونکہ تُو مُجھے جواب دے گا۔ میری طرف کان جُھکا اور میری عرض سُن لے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات