Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 38:12 - کِتابِ مُقادّس

12 میری جان کے خواہاں میرے لِئے جال بِچھاتے ہیں اور میرے نُقصان کے طالِب شرارت کی باتیں بولتے اور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ اَپنے جال بچھاتے ہیں، جو مُجھے نُقصان پہُنچانا چاہتے ہیں وہ میری بربادی کی باتیں کرتے ہیں؛ اَور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 मेरे जानी दुश्मन फंदे बिछा रहे हैं, जो मुझे नुक़सान पहुँचाना चाहते हैं वह धमकियाँ दे रहे और सारा सारा दिन फ़रेबदेह मनसूबे बाँध रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 میرے جانی دشمن پھندے بچھا رہے ہیں، جو مجھے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ دھمکیاں دے رہے اور سارا سارا دن فریب دہ منصوبے باندھ رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 38:12
18 حوالہ جات  

کیونکہ وہ سلامتی کی باتیں نہیں کرتے۔ بلکہ مُلک کے امن پسند لوگوں کے خِلاف مکر کے منصُوبے باندھتے ہیں۔


مغرُوروں نے میرے لِئے پھندے اور رسِیّوں کو چِھپایا ہے۔ اُنہوں نے راہ کے کنارے جال لگایا ہے۔ اُنہوں نے میرے لِئے دام بِچھا رکھّے ہیں۔ (سِلاہ)


مُجھے اُس پھندے سے جو انہوں نے میرے لِئے لگایا ہے اور بدکرداروں کے دام سے بچا۔


جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ شرمِندہ اور رُسوا ہوں۔ جو میرے نُقصان کا منصُوبہ باندھتے ہیں وہ پسپا اور پریشان ہوں۔


شرِیروں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے تَو بھی مَیں تیرے قوانِین سے نہیں بھٹکا۔


کیونکہ بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو لوگ میری جان کے خواہاں ہُوئے ہیں۔ اُنہوں نے خُدا کو اپنے رُوبرُو نہیں رکھّا۔ (سِلاہ)


وہ پوشِیدہ مقام میں شیرِ بَبر کی طرح دبک کر بَیٹھتا ہے۔ وہ غرِیب کے پکڑنے کو گھات لگائے رہتا ہے۔ وہ غرِیب کو اپنے جال میں پھنسا کر پکڑ لیتا ہے۔


اُس نے میرے بھائیوں کو مُجھ سے دُور کر دِیا ہے اور میرے جان پہچان مُجھ سے بیگانہ ہو گئے ہیں۔


مَیں مُردہ کی مانِند دِل سے بُھلا دِیا گیا ہُوں۔ مَیں ٹُوٹے برتن کی مانِند ہُوں۔


میرے دُشمن یہ کہہ کر میری بُرائی کرتے ہیں کہ وہ کب مَرے گا اور اُس کا نام کب مِٹے گا؟


کیونکہ تیرے گھر کی غَیرت مُجھے کھا گئی اور تُجھ کو ملامت کرنے والوں کی ملامتیں مُجھ پر آ پڑیں۔


میری آنکھ دُکھ سے دُھندلا چلی۔ اَے خُداوند! مَیں نے ہر روز تُجھ سے دُعا کی ہے۔ مَیں نے اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلائے ہیں۔


جب مِسکِین کے سب بھائی ہی اُس سے نفرت کرتے ہیں تو اُس کے دوست کِتنے زِیادہ اُس سے دُور بھاگیں گے! وہ باتوں سے اُن کا پِیچھا کرتا ہے پر اُن کو نہیں پاتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات