Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 37:27 - کِتابِ مُقادّس

27 بدی کو چھوڑ دے اور نیکی کر اور ہمیشہ تک آباد رہ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 بدی سے باز رہو اَور نیکی کرو؛ تَب تُم مُلک میں ہمیشہ آباد رہوگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 बुराई से बाज़ आकर भलाई कर। तब तू हमेशा के लिए मुल्क में आबाद रहेगा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 بُرائی سے باز آ کر بھلائی کر۔ تب تُو ہمیشہ کے لئے ملک میں آباد رہے گا،

باب دیکھیں کاپی




زبور 37:27
15 حوالہ جات  

بدی کو چھوڑ اور نیکی کر۔ صُلح کا طالِب ہو اور اُسی کی پَیروی کر۔


شفقت اور سچّائی سے بدی کا کفّارہ ہوتا ہے اور لوگ خُداوند کے خَوف کے سبب سے بدی سے باز آتے ہیں۔


تُم کو ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کرو اور جو کُچھ اُس کے نزدِیک پسندِیدہ ہے یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے ہم میں پَیدا کرے۔ جِس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔


اور بھلائی اور سخاوت کرنا نہ بُھولو اِس لِئے کہ خُدا اَیسی قُربانِیوں سے خُوش ہوتا ہے۔


خبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عِوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔


تَو بھی خُدا کی مضبُوط بُنیاد قائِم رہتی ہے اور اُس پر یہ مُہر ہے کہ خُداوند اپنوں کو پہچانتا ہے اور جو کوئی خُداوند کا نام لیتا ہے ناراستی سے باز رہے۔


راست کار آدمی کی شاہراہ یہ ہے کہ بدی سے بھاگے اور اپنی راہ کا نِگہبان اپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے۔


تیرے بندوں کے فرزند برقرار رہیں گے اور اُن کی نسل تیرے حضُور قائِم رہے گی۔


اور اُس نے اِنسان سے کہا دیکھ خُداوند کا خَوف ہی حِکمت ہے اور بدی سے دُور رہنا خِرد ہے۔


اور ہمارے لوگ بھی ضرُورتوں کو رفع کرنے کے لِئے اچھّے کاموں میں لگے رہنا سِیکھیں تاکہ بے پَھل نہ رہیں۔


یہ بات سچ ہے اور مَیں چاہتا ہُوں کہ تُو اِن باتوں کا یقِینی طَور سے دعویٰ کرے تاکہ جِنہوں نے خُدا کا یقِین کِیا ہے وہ اچھّے کاموں میں لگے رہنے کا خیال رکھّیں۔ یہ باتیں بھلی اور آدمِیوں کے واسطے فائِدہ مند ہیں۔


خُداوند کی نِگاہ صادِقوں پر ہے اور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات