Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 37:25 - کِتابِ مُقادّس

25 مَیں جوان تھا اور اب بُوڑھا ہُوں تَو بھی مَیں نے صادِق کو بیکس اور اُس کی اَولاد کو ٹُکڑے مانگتے نہیں دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 میں جَوان تھا لیکن اَب ضعیف ہو چُکا ہُوں، تو بھی مَیں نے راستبازوں کو بے یارومددگار اَور اُن کی اَولاد کو بھیک مانگتے ہُوئے نہیں دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 मैं जवान था और अब बूढ़ा हो गया हूँ। लेकिन मैंने कभी नहीं देखा कि रास्तबाज़ को तर्क किया गया या उसके बच्चों को भीक माँगनी पड़ी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 مَیں جوان تھا اور اب بوڑھا ہو گیا ہوں۔ لیکن مَیں نے کبھی نہیں دیکھا کہ راست باز کو ترک کیا گیا یا اُس کے بچوں کو بھیک مانگنی پڑی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 37:25
22 حوالہ جات  

زَر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعِت کرو کیونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔


کیونکہ خُداوند اِنصاف کو پسند کرتا ہے اور اپنے مُقدّسوں کو ترک نہیں کرتا۔ وہ ہمیشہ کے لِئے محفُوظ ہیں۔ پر شرِیروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی۔


اُس کی نسل زمِین پر زورآور ہو گی۔ راست بازوں کی اَولاد مُبارک ہو گی۔


اُس کی جان راحت میں رہے گی اور اُس کی نسل زمِین کی وارِث ہو گی۔


کیونکہ خُداوند اپنے بڑے نام کے باعِث اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گا اِس لِئے کہ خُداوند کو یِہی پسند آیا کہ تُم کو اپنی قَوم بنائے۔


ستائے تو جاتے ہیں مگر اکیلے نہیں چھوڑے جاتے۔ گِرائے تو جاتے ہیں لیکن ہلاک نہیں ہوتے۔


کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گا اور وہ اپنی مِیراث کو نہیں چھوڑے گا۔


اَے خُدا! جب مَیں بُڈھا اور سر سفید ہو جاؤُں تو مُجھے ترک نہ کرنا جب تک کہ مَیں تیری قُدرت آیندہ پُشت پر اور تیرا زور ہر آنے والے پر ظاہِر نہ کر دُوں۔


تیری زِندگی بھر کوئی شخص تیرے سامنے کھڑا نہ رہ سکے گا۔ جَیسے مَیں مُوسیٰ کے ساتھ تھا وَیسے ہی تیرے ساتھ رہُوں گا۔ مَیں نہ تُجھ سے دست بردار ہُوں گا اور نہ تُجھے چھوڑُوں گا۔


اور مَیں اپنے اور تیرے درمِیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمِیان اُن کی سب پُشتوں کے لِئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہو گا باندھوں گا تاکہ مَیں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خُدا رہُوں۔


نیک آدمی اپنے پوتوں کے لِئے مِیراث چھوڑتا ہے پر گُنہگار کی دَولت صادِقوں کے لِئے فراہم کی جاتی ہے۔


بڑھاپے کے وقت مُجھے ترک نہ کر۔ میری ضعِیفی میں مُجھے چھوڑ نہ دے۔


اور قَیصرؔیہ سے بھی بعض شاگِرد ہمارے ساتھ چلے اور ایک قدِیم شاگِرد مَنَاسوؔن کُپری کو ساتھ لے آئے تاکہ ہم اُس کے ہاں مِہمان ہوں۔


وہ روٹی کے لِئے مارا مارا پِھرتا ہے کہ کہاں مِلے گی۔ وہ جانتا ہے کہ اندھیرے کا دِن پاس ہی ہے۔


اور اُن کے بال بچّے اُن کی آنکھوں کے سامنے پارہ پارہ ہوں گے۔ اُن کے گھر لُوٹے جائیں گے اور اُن کی عَورتوں کی بے حُرمتی ہو گی۔


وہ کھانے کی تلاش میں مارے مارے پِھریں اور اگر آسُودہ نہ ہوں تو ساری رات ٹھہرے رہیں۔


اُس کے بچّے آوارہ ہو کر بِھیک مانگیں اُن کو اپنے وِیران مقاموں سے دُور جا کر ٹُکڑے مانگناپڑے۔


کیا تُجھے یاد ہے کہ کبھی کوئی معصُوم بھی ہلاک ہُؤا ہے؟ یا کہِیں راست باز بھی کاٹ ڈالے گئے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات