Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 36:6 - کِتابِ مُقادّس

6 تیری صداقت خُدا کے پہاڑوں کی مانِند ہے تیرے احکام نِہایت عمِیق ہیں۔ اَے خُداوند! تُو اِنسان اور حَیوان دونوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 آپ کی راستبازی اُونچے پہاڑوں کی مانند ہے، اَور آپ کا اِنصاف گہرے سمُندر کی طرح۔ اَے یَاہوِہ، آپ اِنسان اَور حَیوان دونوں کا مُحافظ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 तेरी रास्ती बुलंदतरीन पहाड़ों की मानिंद, तेरा इनसाफ़ समुंदर की गहराइयों जैसा है। ऐ रब, तू इनसानो-हैवान की मदद करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 تیری راستی بلندترین پہاڑوں کی مانند، تیرا انصاف سمندر کی گہرائیوں جیسا ہے۔ اے رب، تُو انسان و حیوان کی مدد کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 36:6
29 حوالہ جات  

کیونکہ ہم مِحنت اور جانفشانی اِسی لِئے کرتے ہیں کہ ہماری اُمّید اُس زِندہ خُدا پر لگی ہُوئی ہے جو سب آدمِیوں کا خاص کر اِیمان داروں کا مُنّجی ہے۔


واہ! خُدا کی دَولت اور حِکمت اور عِلم کیا ہی عمِیق ہے! اُس کے فَیصلے کِس قدر اِدراک سے پرے اور اُس کی راہیں کیا ہی بے نِشان ہیں!


تیری راہ سمُندر میں ہے۔ تیرے راستے بڑے سمُندروں میں ہیں اور تیرے نقشِ قدم نا معلُوم ہیں


اَے خُدا! تیری صداقت بھی بُہت بُلند ہے۔ اَے خُدا! تیری مانِند کَون ہے جِس نے بڑے بڑے کام کِئے ہیں؟


مَیں نے زمِین کی کِسی تارِیک جگہ میں پوشِیدگی میں تو کلام نہیں کِیا۔ مَیں نے یعقُوبؔ کی نسل کو نہیں فرمایا کہ عبث میرے طالِب ہو۔ مَیں خُداوند سچ کہتا ہُوں اور راستی کی باتیں بیان فرماتا ہُوں۔


خُداوند سب پر مہربان ہے اور اُس کی رحمت اُس کی ساری مخلُوق پر ہے۔


بادل اور تارِیکی اُس کے اِردگِرد ہیں۔ صداقت اور عدل اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔


اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بڑی ہیں! تیرے خیال بُہت عمِیق ہیں۔


اُسے خُدا نے اُس کے خُون کے باعِث ایک اَیسا کفّارہ ٹھہرایا جو اِیمان لانے سے فائِدہ مند ہو تاکہ جو گُناہ پیشتر ہو چُکے تھے اور جِن سے خُدا نے تحمُّل کر کے طرح دی تھی اُن کے بارے میں وہ اپنی راست بازی ظاہِر کرے۔


اور کیا مُجھے لازِم نہ تھا کہ مَیں اِتنے بڑے شہر نِینوؔہ کا خیال کرُوں جِس میں ایک لاکھ بِیس ہزار سے زیادہ اَیسے ہیں جو اپنے دہنے اور بائیں ہاتھ میں اِمتِیاز نہیں کر سکتے اور بے شُمار مویشی ہیں؟


کیا تُو نہیں جانتا؟ کیا تُو نے نہیں سُنا کہ خُداوند خُدایِ ابدی و تمام زمِین کا خالِق تھکتا نہیں اور ماندہ نہیں ہوتا؟ اُس کی حِکمت اِدراک سے باہر ہے۔


جو حَیوانات کو خُوراک دیتا ہے اور کوّے کے بچّوں کو جو کائیں کائیں کرتے ہیں۔


ہم قادرِ مُطلق کو پا نہیں سکتے۔ وہ قُدّرت اور عدل میں شان دار ہے اور اِنصاف کی فراوانی میں ظُلم نہ کرے گا۔


اَے بنی آدمؔ کے ناظِر! اگر مَیں نے گُناہ کِیا ہے تو تیرا کیا بِگاڑتا ہُوں؟ تُو نے کیوں مُجھے اپنا نِشانہ بنا لِیا ہے یہاں تک کہ مَیں اپنے آپ پر بوجھ ہُوں؟


تُو ہی اکیلا خُداوند ہے۔ تُو نے آسمان اور آسمانوں کے آسمان کو اور اُن کے سارے لشکر کو اور زمِین کو اور جو کُچھ اُس پر ہے اور سمُندروں کو اور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا اور تو اُن سبھوں کا پروردِگار ہے اور آسمان کا لشکر تُجھے سِجدہ کرتا ہے۔


تب لشکر اور مَیدان اور سب لوگوں میں لرزِش ہُوئی اور چَوکی کے سِپاہی اور غارت گر بھی کانپ گئے اور زلزلہ آیا۔ سو نِہایت شدِید کپکپی ہُوئی۔


وہ وُہی چٹان ہے۔ اُس کی صنعت کامِل ہے کیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔ وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔ وہ مُنصِف اور برحق ہے۔


خُداوند سے شِفاعت کرو کیونکہ یہ زور کا گرجنا اور اَولوں کا برسنا بُہت ہو چُکا اور مَیں تُم کو جانے دُوں گا اور تُم اب رُکے نہیں رہو گے۔


اَیسا کرنا تُجھ سے بعید ہے کہ نیک کو بد کے ساتھ مار ڈالے اور نیک بد کے برابر ہو جائیں۔ یہ تُجھ سے بعید ہے۔ کیا تمام دُنیا کا اِنصاف کرنے والا اِنصاف نہ کرے گا؟


اَے خُداوند! اگر مَیں تیرے ساتھ حُجّت کرُوں تو تُو ہی صادِق ٹھہرے گا تَو بھی مَیں تُجھ سے اِس امر پر بحث کرنا چاہتا ہُوں کہ شرِیر اپنی روِش میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں؟ سب دغاباز کیوں آرام سے رہتے ہیں؟


سو جان لے کہ خُداوند تیرا خُدا وُہی خُدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے اور جو اُس سے مُحبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں اُن کے ساتھ ہزار پُشت تک وہ اپنے عہد کو قائِم رکھتا اور اُن پر رحم کرتا ہے۔


تُو اُن کو اِنسان کی بندِشوں سے اپنی حضُوری کے پردہ میں چِھپا لے گا۔ تُو اُن کو زُبان کے جھگڑوں سے شامیانہ میں پوشِیدہ رکھّے گا۔


وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات