Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 35:27 - کِتابِ مُقادّس

27 جو میرے سچّے مُعاملہ کی تائِید کرتے ہیں وہ خُوشی سے للکاریں اور شاد ہوں۔ وہ سدا یہ کہیں خُداوند کی تمجِید ہو جِس کی خُوشنُودی اپنے بندہ کی اِقبال مندی میں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 جو میرے بَری ہو جانے کے حق میں ہیں وہ خُوشی اَور شادمانی سے للکاریں؛ اَور وہ ہمیشہ یہ کہیں، ”کہ یَاہوِہ کی تمجید ہو، جو اَپنے خادِم کی سلامتی پر خُوش ہوتاہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 लेकिन जो मेरे इनसाफ़ के आरज़ूमंद हैं वह ख़ुश हों और शादियाना बजाएँ। वह कहें, “रब की बड़ी तारीफ़ हो, जो अपने ख़ादिम की ख़ैरियत चाहता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 لیکن جو میرے انصاف کے آرزومند ہیں وہ خوش ہوں اور شادیانہ بجائیں۔ وہ کہیں، ”رب کی بڑی تعریف ہو، جو اپنے خادم کی خیریت چاہتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




زبور 35:27
20 حوالہ جات  

کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنُود رہتا ہے۔ وہ حلِیموں کو نجات سے زِینت بخشے گا۔


تیرے سب طالِب تُجھ میں خُوش و خُرّم ہوں۔ تیری نجات کے عاشِق ہمیشہ کہا کریں خُداوند کی تمجِید ہو!


خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔ وُہی بچا لے گا۔ وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔ وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔ وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔


تیرے سب طالِب تُجھ میں خُوش و خُرّم ہوں۔ تیری نجات کے عاشق ہمیشہ کہا کریں خُدا کی تمجِید ہو۔


دَولت و عِزّت میرے ساتھ ہیں۔ بلکہ دائمِی دَولت اور صداقت بھی۔


خُداوند اُن سے خُوش ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں اور اُن سے جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔


پس اگر ایک عُضو دُکھ پاتا ہے تو سب اعضا اُس کے ساتھ دُکھ پاتے ہیں اور اگر ایک عُضو عِزّت پاتا ہے تو سب اعضا اُس کے ساتھ خُوش ہوتے ہیں۔


میری جان کو قَید سے نِکال تاکہ تیرے نام کا شُکر کرُوں۔ صادِق میرے گِرد جمع ہوں گے کیونکہ تُو مُجھ پر اِحسان کرے گا۔


خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی کرو۔ رونے والوں کے ساتھ روؤ۔


پس تُمہیں بھی اب تو غم ہے مگر مَیں تُم سے پِھر مِلُوں گا اور تُمہارا دِل خُوش ہو گا اور تُمہاری خُوشی کوئی تُم سے چِھین نہ لے گا۔


اَے بِنت صِیُّون نغمہ سرائی کر! اَے اِسرائیل! للکار۔ اَے دُخترِ یروشلِیم! پُورے دِل سے خُوشی منا اور شادمان ہو۔


اِس کے کاہِنوں کو بھی مَیں نجات سے مُلبّس کرُوں گا۔ اور اُس کے مُقدّس بُلند آواز سے خُوشی کے نعرے ماریں گے۔


لیکن صادِق خُوشی منائیں۔ وہ خُدا کے حضُور شادمان ہوں بلکہ وہ خُوشی سے پُھولے نہ سمائیں۔


اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش و خُرَّم رہو اور اَے راست دِلو! خُوشی سے للکارو۔


کیونکہ تُو نے میرے حق کی اور میرے مُعاملہ کی تائِید کی ہے۔ تُو نے تخت پر بَیٹھ کر صداقت سے اِنصاف کِیا۔


تیرے کاہِن صداقت سے مُلبّس ہوں اور تیرے مُقدّس خُوشی کے نعرے ماریں۔


مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔


پر مَیں مِسکِین اور مُحتاج ہُوں۔ خُداوند میری فِکر کرتا ہے۔ میرا مددگار اور چُھڑانے والا تُو ہی ہے۔ اَے میرے خُدا! دیر نہ کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات