Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 35:26 - کِتابِ مُقادّس

26 جو میرے نُقصان سے خُوش ہوتے ہیں وہ باہم شرمِندہ اور پریشان ہوں۔ جو میرے مُقابلہ میں تکبُّر کرتے ہیں وہ شرمِندگی اور رُسوائی سے مُلبّس ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 جو میری بربادی پر خُوش ہوتے ہیں وہ شرمندہ اَور پریشان ہو جایٔیں؛ جو میرے مُقابلہ میں اَپنی بڑائی کی ڈینگیں مارتے ہیں، وہ شرم اَور رُسوائی سے مُلبّس ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 जो मेरा नुक़सान देखकर ख़ुश हुए उन सबका मुँह काला हो जाए, वह शरमिंदा हो जाएँ। जो मुझे दबाकर अपने आप पर फ़ख़र करते हैं वह शरमिंदगी और रुसवाई से मुलब्बस हो जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 جو میرا نقصان دیکھ کر خوش ہوئے اُن سب کا منہ کالا ہو جائے، وہ شرمندہ ہو جائیں۔ جو مجھے دبا کر اپنے آپ پر فخر کرتے ہیں وہ شرمندگی اور رُسوائی سے ملبّس ہو جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 35:26
18 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں نے کہا کہ کہیں وہ مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں۔ جب میرا پاؤں پِھسلتا ہے تُو وہ میرے خِلاف تکبُّر کرتے ہیں۔


مَیں اُس کے دُشمنوں کو شرمِندگی کا لِباس پہناؤُں گا لیکن اُس پر اُسی کا تاج رَونق افروز ہو گا۔


اگر تُم میرے مُقابلہ میں اپنی بڑائی کرتے ہو اور میرے ننگ کو میرے خِلاف پیش کرتے ہو


تیرے نفرت کرنے والے شرم کا جامہ پہنیں گے اور شرِیروں کا ڈیرا قائِم نہ رہے گا۔


اَے جوانو! تُم بھی بزُرگوں کے تابِع رہو بلکہ سب کے سب ایک دُوسرے کی خِدمت کے لِئے فروتنی سے کمربستہ رہو اِس لِئے کہ خُدا مغرُوروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر فروتنوں کو تَوفِیق بخشتا ہے۔


اور بادشاہ اپنی مرضی کے مُطابِق چلے گا اور تکبُّر کرے گا اور سب معبُودوں سے بڑا بنے گا اور اِلہٰوں کے اِلہٰ کے خِلاف بُہت سی حَیرت انگیز باتیں کہے گا اور اِقبال مند ہو گا یہاں تک کہ قہر کی تسکِین ہو جائے گی کیونکہ جو کُچھ مُقرّر ہو چُکا ہے واقِع ہو گا۔


تُم اُس کو مدہوش کرو کیونکہ اُس نے اپنے آپ کو خُداوند کے مُقابِل بُلند کِیا۔ موآؔب اپنی قَے میں لوٹے گا اور مسخرہ بنے گا۔


دیکھ وہ سب جو تُجھ پر غَضب ناک ہیں پشیمان اور رُسوا ہوں گے وہ جو تُجھ سے جھگڑتے ہیں ناچِیز ہو جائیں گے اور ہلاک ہوں گے۔


صِیُّون سے نفرت رکھنے والے سب شرمِندہ اور پسپا ہوں۔


میری جان کے مُخالِف شرمِندہ اور فنا ہو جائیں۔ میرا نُقصان چاہنے والے ملامت اور رُسوائی سے مُلبّس ہوں۔


جِس نے مُجھے ملامت کی وہ دُشمن نہ تھا ورنہ مَیں اُس کو برداشت کر لیتا اور جِس نے میرے خِلاف تکبُّر کِیا وہ مُجھ سے عداوت رکھنے والا نہ تھا نہیں تو مَیں اُس سے چِھپ جاتا


جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ شرمِندہ اور رُسوا ہوں۔ جو میرے نُقصان کا منصُوبہ باندھتے ہیں وہ پسپا اور پریشان ہوں۔


وہ اُس کے لِئے اُس پوشاک کی مانِند ہو جِسے وہ پہنتا ہے اور اُس پٹکے کی جگہ جِس سے وہ اپنی کمر کسے رہتا ہے۔


لیکن خُداوند مُہِیب بہادُر کی مانِند میری طرف ہے۔ اِس لِئے مُجھے ستانے والوں نے ٹھوکر کھائی اور غالِب نہ آئے۔ وہ نِہایت شرمِندہ ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے اپنا مقصد نہ پایا۔ اُن کی شرمِندگی ہمیشہ تک رہے گی۔ کبھی فراموش نہ ہو گی۔


تب میرا دُشمن جو مُجھ سے کہتا تھا خُداوند تیرا خُدا کہاں ہے یہ دیکھ کر رُسوا ہو گا۔ میری آنکھیں اُسے دیکھیں گی۔ وہ گلِیوں کی کِیچ کی مانِند پایمال کِیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات