Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 35:13 - کِتابِ مُقادّس

13 لیکن مَیں نے تو اُن کی بِیماری میں جب وہ بِیمار تھے ٹاٹ اوڑھا اور روزے رکھ رکھ کر اپنی جان کو دُکھ دِیا اور میری دُعا میرے ہی سِینہ میں واپس آئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 تو بھی جَب وہ بیمار تھے تو مَیں نے ٹاٹ اوڑھا اَور روزے رکھ کر نَفس کُشی کی۔ جَب میری نامقبُول دعائیں میرے پاس لَوٹ آئیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 जब वह बीमार हुए तो मैंने टाट ओढ़कर और रोज़ा रखकर अपनी जान को दुख दिया। काश मेरी दुआ मेरी गोद में वापस आए!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 جب وہ بیمار ہوئے تو مَیں نے ٹاٹ اوڑھ کر اور روزہ رکھ کر اپنی جان کو دُکھ دیا۔ کاش میری دعا میری گود میں واپس آئے!

باب دیکھیں کاپی




زبور 35:13
13 حوالہ جات  

کیا مَیں درد مند کے لِئے روتا نہ تھا؟ کیا میری جان مُحتاج کے لِئے آزُردہ نہ ہوتی تھی؟


اور اگر وہ گھر لائِق ہو تو تُمہارا سلام اُسے پُہنچے اور اگر لائِق نہ ہو تو تُمہارا سلام تُم پر پِھر آئے۔


لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے مُحبّت رکھّو اور اپنے ستانے والوں کے لِئے دُعا کرو۔


یہ تُمہارے لِئے خاص آرام کا سبت ہو گا۔ تُم اُس دِن اپنی اپنی جان کو دُکھ دینا۔ یہ دائِمی قانون ہے۔


اگر وہاں کوئی سلامتی کا فرزند ہو گا تو تُمہارا سلام اُس پر ٹھہرے گا نہیں تو تُم پر لَوٹ آئے گا۔


کیا یہ وہ روزہ ہے جو مُجھ کو پسند ہے؟ اَیسا دِن کہ اُس میں آدمی اپنی جان کو دُکھ دے اور اپنے سر کو جھاؤ کی طرح جُھکائے اور اپنے نِیچے ٹاٹ اور راکھ بِچھائے؟ کیا تُو اِس کو روزہ اور اَیسا دِن کہے گا جو خُداوند کا مقبُول ہو؟


وہ کہتے ہیں ہم نے کِس لِئے روزے رکھّے جب کہ تُو نظر نہیں کرتا اور ہم نے کیوں اپنی جان کو دُکھ دِیا جب کہ تُو خیال میں نہیں لاتا؟ دیکھو تُم اپنے روزہ کے دِن میں اپنی خُوشی کے طالِب رہتے ہو اور سب طرح کی سخت مِحنت لوگوں سے کراتے ہو۔


اور یہ تُمہارے لِئے ایک دائِمی قانُون ہو کہ ساتویں مہِینے کی دسوِیں تارِیخ کو تُم اپنی اپنی جان کو دُکھ دینا اور اُس دِن کوئی خواہ وہ دیسی ہو یا پردیسی جو تُمہارے بِیچ بُود و باش رکھتا ہو کِسی طرح کا کام نہ کرے۔


پھاٹک پر بَیٹھنے والوں میں میرا ہی ذِکر رہتا ہے اور مَیں نشہ بازوں کا گِیت ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات