Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 35:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند! جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں تُو اُن سے جھگڑ۔ جو مُجھ سے لڑتے ہیں تُو اُن سے لڑ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں آپ اُن سے جھگڑیں؛ اَورجو مُجھ سے لڑتے ہیں آپ اُن سے لڑیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। ऐ रब, उनसे झगड़ जो मेरे साथ झगड़ते हैं, उनसे लड़ जो मेरे साथ लड़ते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ اے رب، اُن سے جھگڑ جو میرے ساتھ جھگڑتے ہیں، اُن سے لڑ جو میرے ساتھ لڑتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 35:1
16 حوالہ جات  

اَے خُدا میرا اِنصاف کر اور بے دِین قَوم کے مُقابلہ میں میری وکالت کر اور دغاباز اور بے اِنصاف آدمی سے مُجھے چُھڑا۔


میری وکالت کر اور میرا فِدیہ دے۔ اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں تیری حِمایت کرُوں گا اور تیرا اِنتقام لُوں گا اور اُس کے بحر کو سُکھاؤُں گا اور اُس کے سوتے کو خُشک کر دُوں گا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ زورآور کے اسِیر بھی لے لِئے جائیں گے اور مُہِیب کا شِکار چُھڑا لِیا جائے گا کیونکہ مَیں اُس سے جو تیرے ساتھ جھگڑتا ہے جھگڑا کرُوں گا اور تیرے فرزندوں کو بچا لُوں گا۔


کیونکہ اُن کا رہائی بخشنے والا زبردست ہے۔ وہ خُود ہی تیرے خِلاف اُن کی وکالت کرے گا۔


اَے خُداوند تُو نے میری جان کی حِمایت کی اور اُسے چُھڑایا۔


کیونکہ خُداوند اُن کی وکالت کرے گا اور اُن کے غارت گروں کی جان کو غارت کرے گا۔


پس خُداوند ہی مُنصِف ہو اور میرے اور تیرے درمِیان فَیصلہ کرے اور دیکھے اور میرا مُقدّمہ لڑے اور تیرے ہاتھ سے مُجھے چُھڑائے۔


اور اُس نے اُن کے رتھوں کے پہیّوں کو نِکال ڈالا۔ سو اُن کا چلانا مُشکل ہو گیا۔ تب مِصری کہنے لگے آؤ ہم اِسرائیلیوں کے سامنے سے بھاگیں کیونکہ خُداوند اُن کی طرف سے مِصریوں کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔


لیکن اگر خُدا کی طرف سے ہے تو تُم اِن لوگوں کو مغلُوب نہ کر سکو گے۔


پس بڑا شور ہُؤا اور فرِیسِیوں کے فِرقہ کے بعض فقِیہہ اُٹھے اور یُوں کہہ کر جھگڑنے لگے کہ ہم اِس آدمی میں کُچھ بُرائی نہیں پاتے اور اگر کِسی رُوح یا فرِشتہ نے اِس سے کلام کِیا ہو تو پِھر کیا؟


مَیں خُداوند کے قہر کی برداشت کرُوں گا کیونکہ مَیں نے اُس کا گُناہ کِیا ہے جب تک وہ میرا دعویٰ ثابِت کر کے میرا اِنصاف نہ کرے۔ وہ مُجھے رَوشنی میں لائے گا اور مَیں اُس کی صداقت کو دیکُھوں گا۔


سو جِدھر سے نرسِنگا تُم کو سُنائی دے اُدھر ہی تُم ہمارے پاس چلے آنا۔ ہمارا خُدا ہمارے لِئے لڑے گا۔


اور یشُوع نے اُن سب بادشاہوں پر اور اُن کے مُلک پر ایک ہی وقت میں تسلُّط حاصِل کِیا اِس لِئے کہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا اِسرائیلؔ کی خاطِر لڑا۔


خُداوند تُمہاری طرف سے جنگ کرے گا اور تُم خاموش رہو گے۔


پر اگر تُو سچ مُچ اُس کی بات مانے اور جو مَیں کہتا ہُوں وہ سب کرے تو مَیں تیرے دُشمنوں کا دُشمن اور تیرے مخالِفوں کا مخالِف ہُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات