Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 34:8 - کِتابِ مُقادّس

8 آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 آزما کر دیکھو کہ یَاہوِہ کیسے مہربان ہیں؛ مُبارک ہے وہ آدمی جو اُن میں پناہ لیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब की भलाई का तजरबा करो। मुबारक है वह जो उसमें पनाह ले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب کی بھلائی کا تجربہ کرو۔ مبارک ہے وہ جو اُس میں پناہ لے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 34:8
17 حوالہ جات  

تیری باتیں میرے لِئے کَیسی شِیرین ہیں! وہ میرے مُنہ کو شہد سے بھی مِیٹھی معلُوم ہوتی ہیں۔


اور مَیں کاہِنوں کی جان کو چِکنائی سے سیر کرُوں گا اور میرے لوگ میری نِعمتوں سے آسُودہ ہوں گے خُداوند فرماتا ہے۔


میری جان گویا گُودے اور چربی سے سیر ہو گی اور میرا مُنہ مسرُور لبوں سے تیری تعرِیف کرے گا


اَے لشکروں کے خُداوند! مُبارک ہے وہ آدمی جِس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔


کیونکہ اُن کی خُوش حالی عظِیم اور اُن کا جمال خُوب ہے! نَوجوان غلّہ سے بڑھیں گے اور لڑکِیاں نئی مَے سے نشو و نُما پائیں گی۔


اَے خُدا! تیری شفقت کیا ہی بیش قِیمت ہے۔ بنی آدمؔ تیرے بازُوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔


تیرے پہچاننے والوں پر تیری شفقت دائِمی ہو اور راست دِلوں پر تیری صداقت۔


مَیں اپنے باغ میں آیا ہُوں اَے میری پِیاری! میری زَوجہ! مَیں نے اپنا مُر اپنے بلسان سمیت جمع کر لِیا۔ مَیں نے اپنا شہد چھتّے سمیت کھا لِیا۔ مَیں نے اپنی مَے دُودھ سمیت پی لی ہے۔ اَے دوستو! کھاؤ پِیو۔ پِیو! ہاں اَے عزِیزو! خُوب جی بھر کے پِیو۔


بیٹے کو چُومو۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ قہر میں آئے اور تُم راستہ میں ہلاک ہو جاؤ کیونکہ اُس کا غضب جلد بھڑکنے کو ہے۔ مُبارک ہیں وہ سب جِن کا توکُّل اُس پر ہے۔


جَیسا سیب کا درخت بَن کے درختوں میں وَیسا ہی میرا محبُوب نَوجوانوں میں ہے۔ مَیں نِہایت شادمانی سے اُس کے سایہ میں بَیٹھی اور اُس کا پَھل میرے مُنہ میں مِیٹھا لگا۔


اَے زبردست! تُو شرارت پر کیوں فخر کرتا ہے؟ خُدا کی شفقت دائِمی ہے۔


اور وہ فرِشتہ جِس نے مُجھے سب بلاؤں سے بچایا اِن لڑکوں کو برکت دے اور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرہامؔ اور اِضحاقؔ کا نام ہے اُسی سے یہ نامزد ہوں! اور زمِین پر نِہایت کثرت سے بڑھ جائیں۔


پس نبُوکدؔنضر نے پُکار کر کہا کہ سدرؔک اور مِیسک اور عبدنجُو کا خُدا مُبارک ہو جِس نے اپنا فرِشتہ بھیج کر اپنے بندوں کو رہائی بخشی جِنہوں نے اُس پر توکُّل کر کے بادشاہ کے حُکم کو ٹال دِیا اور اپنے بدنوں کو نِثار کِیا کہ اپنے خُدا کے سِوا کِسی دُوسرے معبُود کی عِبادت اور بندگی نہ کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات