Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 34:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنوّر ہو گئے اور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمِندگی نہ آئے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جو اُن کی طرف نظر اُٹھاتے ہیں مُنوّر ہو جاتے ہیں؛ اُن کے چہروں پر کبھی شرمندگی نہ آئے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जिनकी आँखें उस पर लगी रहें वह ख़ुशी से चमकेंगे, और उनके मुँह शरमिंदा नहीं होंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جن کی آنکھیں اُس پر لگی رہیں وہ خوشی سے چمکیں گے، اور اُن کے منہ شرمندہ نہیں ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 34:5
17 حوالہ جات  

اور اِیمان کے بانی اور کامِل کرنے والے یِسُوع کو تکتے رہیں جِس نے اُس خُوشی کے لِئے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمِندگی کی پرواہ نہ کر کے صلِیب کا دُکھ سہا اور خُدا کے تخت کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔


بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہ نہ ہو گا۔ پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہ ہوں گے۔


اِس لِئے کہ تُو میرے چراغ کو رَوشن کرے گا۔ خُداوند میرا خُدا میرے اندھیرے کو اُجالا کر دے گا۔


صادِقوں کے لِئے نُور بویا گیا ہے اور راست دِلوں کے لِئے خُوشی۔


کیونکہ زِندگی کا چشمہ تیرے پاس ہے۔ تیرے نُور کی بدَولت ہم رَوشنی دیکھیں گے۔


تب تُو دیکھے گی اور مُنوّر ہو گی ہاں تیرا دِل اُچھلے گا اور کُشادہ ہو گا کیونکہ سمُندر کی فراوانی تیری طرف پِھرے گی اور قَوموں کی دَولت تیرے پاس فراہم ہو گی۔


اَے اِنتِہایِ زمِین کے سب رہنے والو! تُم میری طرف مُتوجِّہ ہو اور نجات پاؤ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں اور میرے سِوا کوئی نہیں۔


اَے خُداوند میرے خُدا! میری طرف توجُّہ کر اور مُجھے جواب دے۔ میری آنکھیں روشن کر۔ اَیسا نہ ہو کہ مُجھے مَوت کی نِیند آ جائے۔


اَے خُداوند! اُن کے چِہروں پر رُسوائی طاری کر تاکہ وہ تیرے نام کے طالِب ہوں۔


یہُودیوں کو رَونق اور خُوشی اور شادمانی اور عِزّت حاصِل ہُوئی۔


تب یُوآب گھر میں بادشاہ کے پاس جا کر کہنے لگا کہ تُو نے آج اپنے سب خادِموں کو شرمسار کِیا جِنہوں نے آج کے دِن تیری جان اور تیرے بیٹوں اور تیری بیٹِیوں کی جانیں اور تیری بِیوِیوں کی جانیں اور تیری حرموں کی جانیں بچائِیں۔


تب داؤُد اور اُس کے لوگ جو قرِیباً چھ سَو تھے اُٹھ کر قعیلہ سے نِکل گئے اور جہاں کہِیں جا سکے چل دِئے اور ساؤُل کو خبر مِلی کہ داؤُد قعیلہ سے نِکل گیا۔ پس وہ جانے سے باز رہا۔


مَیں لیٹ کر سو گیا۔ مَیں جاگ اُٹھا کیونکہ خُداوند مُجھے سنبھالتا ہے۔


اور مُصِیبت کے دِن مُجھ سے فریاد کر۔ مَیں تُجھے چُھڑاؤُں گا اور تُو میری تمجِید کرے گا۔


جو شُکرگُذاری کی قُربانی گُذرانتا ہے وہ میری تمجِید کرتا ہے اور جو اپنا چال چلن درُست رکھتا ہے اُس کو مَیں خُدا کی نجات دِکھاؤُں گا۔


جِس دِن مَیں نے تُجھ سے دُعا کی تُو نے مُجھے جواب دِیا اور میری جان کو تقوِیت دے کر میرا حَوصلہ بڑھایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات