Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 34:22 - کِتابِ مُقادّس

22 خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فِدیہ دیتا ہے اور جو اُس پر توکُّل کرتے ہیں اُن میں سے کوئی مُجرِم نہ ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 یَاہوِہ اَپنے خادِموں کی جانوں کا فدیہ دیتے ہیں؛ اَورجو کویٔی اُن میں پناہ لے وہ مُجرم نہ ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 लेकिन रब अपने ख़ादिमों की जान का फ़िद्या देगा। जो भी उसमें पनाह ले उसे सज़ा नहीं मिलेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 لیکن رب اپنے خادموں کی جان کا فدیہ دے گا۔ جو بھی اُس میں پناہ لے اُسے سزا نہیں ملے گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 34:22
17 حوالہ جات  

وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔


جب مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا تو میرے ہونٹ نہایت شادمان ہوں گے اور میری جان بھی جِس کا تُو نے فِدیہ دِیا ہے


تب داؤُد نے ریکاؔب اور اُس کے بھائی بعنہ کو جو بیرُوتی رِمُّون کے بیٹے تھے جواب دِیا کہ خُداوند کی حیات کی قَسم جِس نے میری جان کو ہر مُصِیبت سے رہائی دی ہے۔


اور وہ یہ نیا گِیت گانے لگے کہ تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائِق ہے کیونکہ تُو نے ذبح ہو کر اپنے خُون سے ہر ایک قبِیلہ اور اہلِ زُبان اور اُمّت اور قَوم میں سے خُدا کے واسطے لوگوں کو خرِید لِیا۔


مَیں اپنی رُوح تیرے ہاتھ میں سَونپتا ہُوں۔ اَے خُداوند! سچّائی کے خُدا! تُو نے میرا فِدیہ دِیا ہے۔


اور وُہی اِسرائیل کا فِدیہ دے کر اُس کو ساری بدکاری سے چُھڑائے گا۔


بادشاہ نے قَسم کھا کر کہا کہ خُداوند کی حیات کی قَسم جِس نے میری جان کو ہر طرح کی آفت سے رہائی دی۔


اور وہ فرِشتہ جِس نے مُجھے سب بلاؤں سے بچایا اِن لڑکوں کو برکت دے اور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرہامؔ اور اِضحاقؔ کا نام ہے اُسی سے یہ نامزد ہوں! اور زمِین پر نِہایت کثرت سے بڑھ جائیں۔


وہ تُمہارے واسطے (جو خُدا کی قُدرت سے اِیمان کے وسِیلہ سے اُس نجات کے لِئے جو آخِری وقت میں ظاہِر ہونے کو تیّار ہے حِفاظت کِئے جاتے ہو) آسمان پر محفُوظ ہے۔


اَے خُداوند تُو نے میری جان کی حِمایت کی اور اُسے چُھڑایا۔


شرِیر راست باز کے خِلاف بندِشیں باندھتا ہے اور اُس پر دانت پِیستا ہے۔


اُن کی تلوار اُن ہی کے دِل کو چھیدے گی اور اُن کی کمانیں توڑی جائیں گی


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات