Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 34:12 - کِتابِ مُقادّس

12 وہ کَون آدمی ہے جو زِندگی کا مُشتاق ہے اور بڑی عُمر چاہتا ہے تاکہ بھلائی دیکھے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تُم میں سے جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے اَورجو بھلائی اَور عمر درازی کا خواہشمند ہے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 कौन मज़े से ज़िंदगी गुज़ारना और अच्छे दिन देखना चाहता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کون مزے سے زندگی گزارنا اور اچھے دن دیکھنا چاہتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 34:12
16 حوالہ جات  

تاکہ تُو خُداوند اپنے خُدا سے مُحبّت رکھّے اور اُس کی بات سُنے اور اُسی سے لِپٹا رہے کیونکہ وُہی تیری زِندگی اور تیری عُمر کی درازی ہے تاکہ تُو اُس مُلک میں بسا رہے جِس کو تیرے باپ دادا ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوب کو دینے کی قَسم خُداوند نے اُن سے کھائی تھی۔ یشُوع مُوسیٰ کا جانشیِن بنتا ہے


اور تُو اپنے بیٹوں اور پوتوں سمیت خُداوند اپنے خُدا کا خَوف مان کر اُس کے تمام آئِین اور احکام پر جو مَیں تُجھ کو بتاتا ہُوں زِندگی بھر عمل کرنا تاکہ تیری عُمر دراز ہو۔


اور یہ بھی کہ ہر ایک اِنسان کھائے اور پِئے اور اپنی ساری مِحنت سے فائِدہ اُٹھائے۔ یہ بھی خُدا کی بخشِش ہے۔


مَیں اُسے عُمر کی درازی سے آسُودہ کرُوں گا اور اپنی نجات اُسے دِکھاؤُں گا۔


بُہت سے کہتے ہیں کَون ہم کو کُچھ بھلائی دِکھائے گا؟ اَے خُداوند تُو اپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گر فرما۔


آہ! یاد کر کہ میری زِندگی ہوا ہے اور میری آنکھ خُوشی کو پِھر نہ دیکھے گی۔


اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔


مَیں نے دِل میں سوچا کہ جِسم کو مَے نوشی سے کیوں کر تازہ کرُوں اور اپنے دِل کو حِکمت کی طرف مائِل رکھُّوں اور کیوں کر حماقت کو پکڑے رہُوں جب تک معلُوم کرُوں کہ بنی آدمؔ کی بِہبُودی کِس بات میں ہے کہ وہ آسمان کے نِیچے عُمر بھر یہی کِیا کریں۔


اُس نے تُجھ سے زِندگی چاہی اور تُو نے بخشی۔ بلکہ عُمر کی درازی ہمیشہ کے لِئے۔


اَے یعقُوبؔ کے بیٹو جمع ہو کر سُنو۔ اور اپنے باپ اِسرائیلؔ کی طرف کان لگاؤ۔


اب رہا مَیں۔ سو خُدا نہ کرے کہ تُمہارے لِئے دُعا کرنے سے باز آ کر خُداوند کا گُنہگار ٹھہرُوں بلکہ مَیں وُہی راہ جو اچھّی اور سِیدھی ہے تُم کو بتاؤُں گا۔


اگر نہیں تو تُو میری سُن۔ خاموش رہ اور مَیں تُجھے دانائی سِکھاؤُں گا۔


اَے میرے بیٹے! میری باتوں پر توجُّہ کر۔ میرے کلام پر کان لگا۔


سو اب اَے بیٹو! میری سُنو اور میرے مُنہ کی باتوں پر توجُّہ کرو۔


خُداوند کا خَوف حِکمت کا شرُوع ہے اور اُس قُدُّوس کی پہچان فہم ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات