Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 33:15 - کِتابِ مُقادّس

15 وُہی ہے جو اُن سب کے دِلوں کو بناتا اور اُن کے سب کاموں کا خیال رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 وُہی ہیں جو سَب کے دِلوں کو بناتے ہیں، اَور اُن کے سَب کاموں کا خیال رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 जिसने उन सबके दिलों को तश्कील दिया वह उनके तमाम कामों पर ध्यान देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 جس نے اُن سب کے دلوں کو تشکیل دیا وہ اُن کے تمام کاموں پر دھیان دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 33:15
14 حوالہ جات  

مشوَرت میں بزُرگ اور کام میں قُدرت والا ہے۔ بنی آدمؔ کی سب راہیں تیری زیرِ نظر ہیں تاکہ ہر ایک کو اُس کی روِش کے مُوافِق اور اُس کے اعمال کے پَھل کے مُطابِق اجر دے۔


تو کیا خُدا اِسے دریافت نہ کر لے گا؟ کیونکہ وہ دِلوں کے بھید جانتا ہے۔


وہ یہ نہیں سوچتے کہ مُجھے اُن کی ساری شرارت معلُوم ہے۔ اب اُن کے اعمال نے جو مُجھ پر عیاں ہیں اُن کو گھیر لِیا ہے۔


پس جب تک خُداوند نہ آئے وقت سے پہلے کِسی بات کا فَیصلہ نہ کرو۔ وُہی تارِیکی کی پوشِیدہ باتیں رَوشن کر دے گا اور دِلوں کے منصُوبے ظاہِر کر دے گا اور اُس وقت ہر ایک کی تعرِیف خُدا کی طرف سے ہو گی۔


اور اُس نے ایک ہی اَصل سے آدمِیوں کی ہر ایک قَوم تمام رُویِ زمِین پر رہنے کے لِئے پَیدا کی اور اُن کی مِیعادیں اور سکُونت کی حدّیں مُقرّر کِیں۔


تَو بھی اَے خُداوند! تُو ہمارا باپ ہے۔ ہم مِٹّی ہیں اور تُو ہمارا کُمہار ہے اور ہم سب کے سب تیری دست کاری ہیں۔


لو مَیں نے صِرف اِتنا پایا کہ خُدا نے اِنسان کو راست بنایا پر اُنہوں نے بُہت سی بندشیں تجوِیز کِیں۔


جِس طرح پانی میں چِہرہ چِہرہ سے مُشابِہ ہے اُسی طرح آدمی کا دِل آدمی سے۔


اگر تُو کہے دیکھو ہم کو یہ معلُوم نہ تھا تو کیا دِلوں کو جانچنے والا یہ نہیں سمجھتا؟ اور کیا تیری جان کا نِگہبان یہ نہیں جانتا؟ اور کیا وہ ہر شخص کو اُس کے کام کے مُطابِق اجر نہ دے گا؟


امِیرو غرِیب ایک دُوسرے سے مِلتے ہیں۔ اُن سب کا خالِق خُداوند ہی ہے۔


کیونکہ وہ بے ہُودہ آدمِیوں کو پہچانتا ہے اور بدکاری کو بھی دیکھتا ہے خواہ اُس کا خیال نہ کرے۔


تیرے ہی ہاتھوں نے مُجھے بنایا اور سراسر جوڑ کر کامِل کِیا۔ پِھر بھی تُو مُجھے ہلاک کرتا ہے۔


کیونکہ میری آنکھیں اُن کی سب روِشوں پر لگی ہیں۔ وہ مُجھ سے پوشِیدہ نہیں ہیں اور اُن کی بدکرداری میری آنکھوں سے چِھپی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات