Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 33:11 - کِتابِ مُقادّس

11 خُداوند کی مصلحت ابد تک قائِم رہے گی اور اُس کے دِل کے خیال نسل در نسل۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن یَاہوِہ کے منصُوبے اَبد تک، اَور اُس کے دِل کے اِرادے پُشت در پُشت قائِم رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 लेकिन रब का मनसूबा हमेशा तक कामयाब रहता, उसके दिल के इरादे पुश्त-दर-पुश्त क़ायम रहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 لیکن رب کا منصوبہ ہمیشہ تک کامیاب رہتا، اُس کے دل کے ارادے پشت در پشت قائم رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 33:11
17 حوالہ جات  

آدمی کے دِل میں بُہت سے منصُوبے ہیں لیکن صِرف خُداوند کا اِرادہ ہی قائِم رہے گا۔


جو اِبتدا ہی سے انجام کی خبر دیتا ہُوں اور ایّامِ قدِیم سے وہ باتیں جو اب تک وقُوع میں نہیں آئِیں بتاتا ہُوں اور کہتا ہُوں کہ میری مصلحت قائِم رہے گی اور مَیں اپنی مرضی بِالکُل پُوری کرُوں گا۔


لیکن وہ ایک خیال میں رہتا ہے اور کَون اُس کو پِھرا سکتا ہے؟ اور جو کُچھ اُس کا جی چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔


کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔


وہ کَون ہے جِس کے کہنے کے مُطابِق ہوتا ہے حالانکہ خُداوند نہیں فرماتا؟


ربُّ الافواج قَسم کھا کر فرماتا ہے کہ یقِیناً جَیسا مَیں نے چاہا وَیسا ہی ہو جائے گا اور جَیسا مَیں نے اِرادہ کِیا ہے وَیسا ہی وُقُوع میں آئے گا۔


کیونکہ ربُّ الافواج نے اِرادہ کِیا ہے۔ کَون اُسے باطِل کرے گا؟ اور اُس کا ہاتھ بڑھایا گیا ہے۔ اُسے کَون روکے گا؟


اب مَیں نبُوکدؔنضر آسمان کے بادشاہ کی سِتایش اور تکرِیم و تعظِیم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اپنے سب کاموں میں راست اور اپنی سب راہوں میں عادِل ہے اور جو مغرُوری میں چلتے ہیں اُن کو ذلِیل کر سکتا ہے۔


اُسی میں ہم بھی اُس کے اِرادہ کے مُوافِق جو اپنی مرضی کی مصلحت سے سب کُچھ کرتا ہے پیشتر سے مُقرّر ہو کر مِیراث بنے۔


اَے خُداوند! تیری صنعتیں کَیسی بڑی ہیں! تیرے خیال بُہت عمِیق ہیں۔


پر وہ خُداوند کی تدابِیر سے آگاہ نہیں اور اُس کی مصلحت کو نہیں سمجھتِیں کیونکہ وہ اُن کو کھلِیہان کے پُولوں کی طرح جمع کرے گا۔


یہ وُہی خُداوند فرماتا ہے جو دُنیا کے شرُوع سے اِن باتوں کی خبر دیتا آیا ہے۔


کیا تُو نے نہیں سُنا کہ مُجھے یہ کِئے ہُوئے مُدّت ہُوئی اور مَیں نے اِسے قدِیم ایّام میں ٹھہرا دِیا تھا؟ اب مَیں نے اُسی کو پُورا کِیا ہے کہ تُو فصِیل دار شہروں کو اُجاڑ کر کھنڈر بنا دینے کے لِئے برپا ہو۔


اور مُجھ کو یقِین ہے کہ سب کُچھ جو خُدا کرتا ہے ہمیشہ کے لِئے ہے۔ اُس میں کُچھ کمی بیشی نہیں ہو سکتی اور خُدا نے یہ اِس لِئے کِیا ہے کہ لوگ اُس کے حضُور ڈرتے رہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات