Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 32:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش و خُرَّم رہو اور اَے راست دِلو! خُوشی سے للکارو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش اَور شادمان رہو؛ اَے راست دِلو! تُم سَب نغمہ گاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ रास्तबाज़ो, रब की ख़ुशी में जशन मनाओ! ऐ तमाम दियानतदारो, शादमानी के नारे लगाओ!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے راست بازو، رب کی خوشی میں جشن مناؤ! اے تمام دیانت دارو، شادمانی کے نعرے لگاؤ!

باب دیکھیں کاپی




زبور 32:11
18 حوالہ جات  

صادِق خُداوند میں شادمان ہو گا اور اُس پر توکُّل کرے گا اور جِتنے راست دِل ہیں سب فخر کریں گے۔


خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پِھر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔


اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش رہو اور اُس کے پاک نام کا شُکر کرو۔


خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ زمِین شادمان ہو۔ بے شُمار جزِیرے خُوشی منائیں۔


لیکن وہ سب جو تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں شادمان ہوں۔ وہ سدا خُوشی سے للکاریں کیونکہ تُو اُن کی حِمایت کرتا ہے۔ اور جو تیرے نام سے مُحبّت رکھتے ہیں تُجھ میں شاد رہیں


لیکن صادِق خُوشی منائیں۔ وہ خُدا کے حضُور شادمان ہوں بلکہ وہ خُوشی سے پُھولے نہ سمائیں۔


اَے صادِقو! خُداوند میں شادمان رہو۔ حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔


اور وہِیں تُم اور تُمہارے بیٹے بیٹِیاں اور تُمہارے نَوکر چاکر اور لَونڈیاں اور وہ لاوی بھی جو تُمہارے پھاٹکوں کے اندر رہتا ہو اور جِس کا کوئی حِصّہ یا مِیراث تُمہارے ساتھ نہیں سب کے سب مِل کر خُداوند اپنے خُدا کے حضُور خُوشی منانا۔


کیونکہ مختُون تو ہم ہیں جو خُدا کے رُوح کی ہدایت سے عِبادت کرتے ہیں اور مسِیح یِسُوعؔ پر فخر کرتے ہیں اور جِسم کا بھروسا نہیں کرتے۔


غرض میرے بھائِیو! خُداوند میں خُوش رہو۔ تُمہیں ایک ہی بات بار بار لِکھنے میں مُجھے تو کُچھ دِقّت نہیں اور تُمہاری اِس میں حِفاظت ہے۔


اور صِرف یہی نہیں بلکہ اپنے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے طُفَیل سے جِس کے وسِیلہ سے اب ہمارا خُدا کے ساتھ میل ہو گیا خُدا پر فخر بھی کرتے ہیں۔


اَے بڑے پہاڑ تُو کیا ہے؟ تُو زرُبّاؔبل کے سامنے مَیدان ہو جائے گا اور جب وہ چوٹی کا پتّھر نِکال لائے گا تو لوگ پُکاریں گے کہ اُس پر فضل ہو۔ فضل ہو۔


اَے خُداوند! بَھلوں کے ساتھ بھلائی کر اور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔


مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی بدکاری کو خُداوند حِساب میں نہیں لاتا اور جِس کے دِل میں مکر نہیں۔


میری سِپر خُدا کے ہاتھ میں ہے جو راست دِلوں کو بچاتا ہے۔


اور حنّہ نے دُعا کی اور کہا کہ میرا دِل خُداوند میں مگن ہے۔ میرا سِینگ خُداوند کے طُفیل سے اُونچا ہُؤا۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کھُل گیا ہے کیونکہ مَیں تیری نجات سے خُوش ہُوں۔


اَے تمام اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو للکارو اور خُوشی سے گاؤ اور مدح سرائی کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات