Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں مُصِیبت میں ہُوں۔ میری آنکھ بلکہ میری جان اور میرا جِسم سب رنج کے مارے گُھلے جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَے یَاہوِہ، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں؛ اَور میری آنکھیں غم کے مارے کمزور ہو چُکی ہیں، اَور میری جان اَور میرا جِسم رنج سے گھُل گیٔے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ऐ रब, मुझ पर मेहरबानी कर, क्योंकि मैं मुसीबत में हूँ। ग़म के मारे मेरी आँखें सूज गई हैं, मेरी जान और जिस्म गल रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اے رب، مجھ پر مہربانی کر، کیونکہ مَیں مصیبت میں ہوں۔ غم کے مارے میری آنکھیں سوج گئی ہیں، میری جان اور جسم گل رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:9
19 حوالہ جات  

میری آنکھ غم کے مارے بَیٹھی جاتی ہے اور میرے سب مُخالِفوں کے سبب سے دُھندلانے لگی۔


میری آنکھ دُکھ سے دُھندلا چلی۔ اَے خُداوند! مَیں نے ہر روز تُجھ سے دُعا کی ہے۔ مَیں نے اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلائے ہیں۔


گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیں تَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔


اِسی لِئے ہمارے دِل بیتاب ہیں۔ اِن ہی باتوں کے باعِث ہماری آنکھیں دُھندلا گئیں


ہماری آنکھیں باطِل مدد کے اِنتظار میں تھک گئِیں۔ ہم اُس قَوم کا اِنتظار کرتے رہے جو بچا نہیں سکتی تھی۔


جو اندھیرے اور مَوت کے سایہ میں بَیٹھے مُصِیبت اور لوہے سے جکڑے ہُوئے تھے۔


کیونکہ مُجھ پر دِن بھر آفت رہتی ہے۔ اور مَیں ہر صُبح تنبِیہ پاتا ہُوں۔


جو مُصِیبت کے وقت میرے لبوں سے نِکلیں اور مَیں نے اپنے مُنہ سے مانیں۔


کیونکہ ہماری جان خاک میں مِل گئی۔ ہمارا جِسم مِٹّی ہو گیا۔


میری آنکھ غم کے مارے دُھندلا گئی اور میرے سب اعضا پر چھائیں کے مانِند ہیں۔


وہ مُجھے کُشادہ جگہ میں نِکال بھی لایا۔ اُس نے مُجھے چُھڑایا۔ اِس لِئے کہ وہ مُجھ سے خُوش تھا۔


خُداوند نے میری راستی کے مُوافِق مُجھے جزا دی اور میرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے مُطابِق مُجھے بدلہ دِیا۔


مَیں اپنے دُشمنوں کا پِیچھا کر کے اُن کو جا لُوں گا اور جب تک وہ فنا نہ ہو جائیں واپس نہیں آؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات