Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:3 - کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ تُو ہی میری چٹان اور میرا قلعہ ہے۔ اِس لِئے اپنے نام کی خاطِر میری رہبری اور رہنُمائی کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 چونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں، اِس لیٔے اَپنے نام کی خاطِر میری رہبری اَور رہنمائی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि तू मेरी चट्टान, मेरा क़िला है, अपने नाम की ख़ातिर मेरी राहनुमाई, मेरी क़ियादत कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ تُو میری چٹان، میرا قلعہ ہے، اپنے نام کی خاطر میری راہنمائی، میری قیادت کر۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:3
21 حوالہ جات  

تاکہ اُن کو جو اندھیرے اور مَوت کے سایہ میں بَیٹھے ہیں رَوشنی بخشے اور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر ڈالے۔


اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! اپنے نام کے جلال کی خاطِر ہماری مدد کر۔ اپنے نام کی خاطِر ہم کو چُھڑا اور ہمارے گُناہوں کا کفّارہ دے۔


لیکن جب وہ یعنی رُوحِ حق آئے گا تو تُم کو تمام سچّائی کی راہ دِکھائے گا۔ اِس لِئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کُچھ سُنے گا وُہی کہے گا اور تُمہیں آیندہ کی خبریں دے گا۔


اگرچہ ہماری بدکرداری ہم پر گواہی دیتی ہے تَو بھی اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطِر کُچھ کر کیونکہ ہماری برگشتگی بُہت ہے۔ ہم تیرے خطاکار ہیں۔


وہ نہ بُھوکے ہوں گے نہ پِیاسے اور نہ گرمی اور دُھوپ سے اُن کو ضرر پُہنچے گا کیونکہ وہ جِس کی رحمت اُن پر ہے اُن کا رہنُما ہو گا اور پانی کے سوتوں کی طرف اُن کی رہبری کرے گا۔


اور دیکھ کہ مُجھ میں کوئی بُری روِش تو نہیں اور مُجھ کو ابدی راہ میں لے چل۔


اپنے نُور اور اپنی سچّائی کو بھیج۔ وُہی میری رہبری کریں۔ وُہی مُجھ کو تیرے کوہِ مُقدّس اور تیرے مسکنوں تک پُہنچائیں۔


اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطِر میری بدکاری مُعاف کر دے کیونکہ وہ بڑی ہے۔


مُجھے اپنی سچّائی پر چلا اور تعلِیم دے۔ کیونکہ تُو میرا نجات دینے والا خُدا ہے۔ مَیں دِن بھر تیرا ہی مُنتظِر رہتا ہُوں۔


اور تُو نے دِن کو بادل کے سُتُون میں ہو کر اُن کی راہنُمائی کی اور رات کو آگ کے سُتُون میں تاکہ جِس راستے اُن کو چلنا تھا اُس میں اُن کو رَوشنی مِلے۔


وہ حلِیموں کو اِنصاف کی ہِدایت کرے گا۔ ہاں وہ حلِیموں کو اپنی راہ بتائے گا۔


خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔ میرا خُدا۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا۔ میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔


تَو بھی تُو نے اپنی گُوناگُون رحمتوں سے اُن کو بیابان میں چھوڑ نہ دِیا۔ دِن کو بادل کا سُتُون اُن کے اُوپر سے دُور نہ ہُؤا تاکہ راستہ میں اُن کی راہنُمائی کرے اور نہ رات کو آگ کا سُتُون دُور ہُؤا تاکہ وہ اُن کو روشنی اور وہ راستہ دِکھائے جِس سے اُن کو چلنا تھا۔


کیونکہ کنعانی اور اِس مُلک کے سب باشِندے یہ سُن کر ہم کو گھیر لیں گے اور ہمارا نام زمِین پر سے مِٹا ڈالیں گے۔ پِھر تُو اپنے بزُرگ نام کے لِئے کیا کرے گا؟


تاکہ ہم جو پہلے سے مسِیح کی اُمّید میں تھے اُس کے جلال کی سِتایش کا باعِث ہوں۔


تُو میرے لِئے سکُونت کی چٹان ہو جہاں مَیں برابر جا سکُوں۔ تُو نے میرے بچانے کا حُکم دے دیا ہے کیونکہ میری چٹان اور میرا قلعہ تُو ہی ہے۔


کیونکہ میرے دِن دُھوئیں کی طرح اُڑے جاتے ہیں اور میری ہڈِّیاں اِیندھن کی طرح جل گئِیں۔


چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایا اِس لِئے مَیں عُمر بھر اُس سے دُعا کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات