Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:11 - کِتابِ مُقادّس

11 مَیں اپنے سب مُخالِفوں کے سبب سے اپنے ہمسایوں کے لِئے از بس انگُشت نُما اور اپنے جان پہچانوں کے لِئے خَوف کا باعِث ہُوں۔ جِنہوں نے مُجھ کو باہر دیکھا مُجھ سے دُور بھاگے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 میرے سارے دُشمنوں کے سبب سے، میں اَپنے ہمسایوں کے لیٔے حقارت کا؛ اَور اَپنے دوستوں کے لیٔے خوف کا باعث بَن گیا ہُوں۔ یہاں تک کہ جو مُجھے باہر دیکھتے ہیں وہ مُجھ سے دُور بھاگتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मैं अपने दुश्मनों के लिए मज़ाक़ का निशाना बन गया हूँ बल्कि मेरे हमसाये भी मुझे लान-तान करते, मेरे जाननेवाले मुझसे दहशत खाते हैं। गली में जो भी मुझे देखे मुझसे भाग जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 مَیں اپنے دشمنوں کے لئے مذاق کا نشانہ بن گیا ہوں بلکہ میرے ہم سائے بھی مجھے لعن طعن کرتے، میرے جاننے والے مجھ سے دہشت کھاتے ہیں۔ گلی میں جو بھی مجھے دیکھے مجھ سے بھاگ جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:11
24 حوالہ جات  

میرے عزِیز اور دوست میری بلا میں الگ ہو گئے اور میرے رِشتہ دار دُور جا کھڑے ہُوئے۔


تُو نے میرے جان پہچانوں کو مُجھ سے دُور کر دِیا۔ تُو نے مُجھے اُن کے نزدِیک گِھنونا بنا دِیا۔ مَیں بند ہُوں اور نِکل نہیں سکتا۔


مگر یہ سب کُچھ اِس لِئے ہُؤا ہے کہ نبِیوں کے نوِشتے پُورے ہوں اِس پر سب شاگِرد اُسے چھوڑ کر بھاگ گئے۔


تُو نے دوست و احباب کو مُجھ سے دُور کِیا اور میرے جان پہچانوں کو اندھیرے میں ڈال دِیا ہے۔


خُداوند اِسرائیل کا فِدیہ دینے والا اور اُس کا قُدُّوس اُس کو جِسے اِنسان حقِیر جانتا ہے اور جِس سے قَوم کو نفرت ہے اور جو حاکِموں کا چاکر ہے یُوں فرماتا ہے کہ بادشاہ دیکھیں گے اور اُٹھ کھڑے ہوں گے اور اُمرا سِجدہ کریں گے۔ خُداوند کے لِئے جو صادِقُ القَول اور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے جِس نے تُجھے برگُزِیدہ کِیا ہے۔


اور اُن ہی کی زُبان اُن کو تباہ کرے گی۔ جِتنے اُن کو دیکھیں گے سب سر ہِلائیں گے


اگر مسِیح کے نام کے سبب سے تُمہیں ملامت کی جاتی ہے تو تُم مُبارک ہو کیونکہ جلال کا رُوح یعنی خُدا کا رُوح تُم پر سایہ کرتا ہے۔


پس آؤ اُس کی ذِلّت کو اپنے اُوپر لِئے ہُوئے خَیمہ گاہ سے باہر اُس کے پاس چلیں۔


بعض ٹھٹّھوں میں اُڑائے جانے اور کوڑے کھانے بلکہ زنجِیروں میں باندھے جانے اور قَید میں پڑنے سے آزمائے گئے۔


میری پہلی جواب دِہی کے وقت کِسی نے میرا ساتھ نہ دِیا بلکہ سب نے مُجھے چھوڑ دِیا۔ کاش کہ اُنہیں اِس کا حِساب دینا نہ پڑے۔


کیونکہ مسِیح نے بھی اپنی خُوشی نہیں کی بلکہ یُوں لِکھا ہے کہ تیرے لَعن طَعن کرنے والوں کے لَعن طَعن مُجھ پر آ پڑے۔


اِس پر سب شاگِرد اُسے چھوڑ کر بھاگ گئے۔


اِس پر وہ لَعنت کرنے اور قَسم کھانے لگا کہ مَیں اِس آدمی کو نہیں جانتا اور فی الفَور مُرغ نے بانگ دی۔


کیونکہ بیٹا اپنے باپ کو حقِیر جانتا ہے اور بیٹی اپنی ماں کے اور بہُو اپنی ساس کے خِلاف ہوتی ہے اور آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہیں۔


کیونکہ تیرے بھائِیوں اور تیرے باپ کے گھرانے نے بھی تیرے ساتھ بے وفائی کی ہے۔ ہاں اُنہوں نے بڑی آواز سے تیرے پِیچھے للکارا۔ اُن پر اِعتماد نہ کر اگرچہ وہ تُجھ سے مِیٹھی مِیٹھی باتیں کریں۔


پر مَیں تو کِیڑا ہُوں۔ اِنسان نہیں۔ آدمِیوں میں انگُشت نُما ہُوں اور لوگوں میں حقِیر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات