Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 31:10 - کِتابِ مُقادّس

10 کیونکہ میری جان غم میں اور میری عُمر کراہنے میں فنا ہُوئی۔ میرا زور میری بدکاری کے باعِث سے جاتا رہا اور میری ہڈّیاں گُھل گئِیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 میری زندگی سخت تکلیف میں ہے؛ میری عمر کراہتے کراہتے فنا ہو گئی؛ میری بدکاریوں کے باعث میری قُوّت گھٹ گئی، اَور میری ہڈّیاں کمزور ہو گئیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मेरी ज़िंदगी दुख की चक्की में पिस रही है, मेरे साल आहें भरते भरते ज़ाया हो रहे हैं। मेरे क़ुसूर की वजह से मेरी ताक़त जवाब दे गई, मेरी हड्डियाँ गलने-सड़ने लगी हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 میری زندگی دُکھ کی چکّی میں پِس رہی ہے، میرے سال آہیں بھرتے بھرتے ضائع ہو رہے ہیں۔ میرے قصور کی وجہ سے میری طاقت جواب دے گئی، میری ہڈیاں گلنے سڑنے لگی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 31:10
12 حوالہ جات  

مَیں لڑکپن ہی سے مُصِیبت زدہ اور قرِیبُ المَوت ہُوں۔ مَیں تیرے ڈر کے مارے حواس باختہ ہو گیا۔


تیرے قہر کے سبب سے میرے جِسم میں صِحت نہیں اور میرے گُناہ کے باعِث میری ہڈِّیوں کو آرام نہیں۔


کہ مُجھے بڑا غم ہے اور میرا دِل برابر دُکھتا رہتا ہے۔


اِس لِئے اُس نے اُن کے دِنوں کو بطالت سے اور اُن کے برسوں کو دہشت سے تمام کر دِیا۔


جب تُو اِنسان کو بدی پر ملامت کر کے تنبِیہہ کرتا ہے تو اُس کے حسُن کو پتنگے کی طرح فنا کر دیتا ہے۔ یقِیناً ہر اِنسان بے ثبات ہے۔ (سِلاہ)


کب تک مَیں جی ہی جی میں منصُوبہ باندھتا رہُوں اور سارے دِن اپنے دِل میں غَم کِیا کرُوں؟ کب تک میرا دُشمن مُجھ پر سربُلند رہے گا؟


کیونکہ میرے کھانے کی جگہ میری آہیں ہیں اور میرا کراہنا پانی کی طرح جاری ہے۔


بڑھاپے کے وقت مُجھے ترک نہ کر۔ میری ضعِیفی میں مُجھے چھوڑ نہ دے۔


اَے سب بدکردارو! میرے پاس سے دُور ہو کیونکہ خُداوند نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔


اَے خُداوند! میری آواز سُن۔ مَیں پُکارتا ہُوں۔ مُجھ پر رحم کر اور مُجھے جواب دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات