Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 28:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند! مَیں تُجھ ہی کو پکارُوں گا۔ اَے میری چٹان! تُو میری طرف سے کان بند نہ کر۔ اَیسا نہ ہو کہ اگر تُو میری طرف سے خاموش رہے تو مَیں اُن کی مانِند بن جاؤُں جو پاتال میں جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی کو پُکاروں گا؛ آپ ہی میری چٹّان ہیں، میری طرف سے کان بند نہ کریں، کیونکہ اگر آپ خاموش رہیں، تو میں اُن لوگوں کی مانند ہو جاؤں گا جو پاتال میں چلے جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। ऐ रब, मैं तुझे पुकारता हूँ। ऐ मेरी चट्टान, ख़ामोशी से अपना मुँह मुझसे न फेर। क्योंकि अगर तू चुप रहे तो मैं मौत के गढ़े में उतरनेवालों की मानिंद हो जाऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ اے رب، مَیں تجھے پکارتا ہوں۔ اے میری چٹان، خاموشی سے اپنا منہ مجھ سے نہ پھیر۔ کیونکہ اگر تُو چپ رہے تو مَیں موت کے گڑھے میں اُترنے والوں کی مانند ہو جاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 28:1
21 حوالہ جات  

اَے خُداوند! جلد مُجھے جواب دے۔ میری رُوح گُداز ہو چلی۔ اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چِھپا۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِند ہو جاؤُں۔


خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔ میرا خُدا۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا۔ میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔


ہم اُن کو اِس طرح جِیتا اور سمُوچا نِگل جائیں جِس طرح پاتال مُردوں کو نِگل جاتا ہے۔


اَے خُدا! خاموش نہ رہ۔ اَے خُدا چُپ چاپ نہ ہو اور خاموشی اِختیار نہ کر!


اور اُسے اتھاہ گڑھے میں ڈال کر بند کر دِیا اور اُس پر مُہر کر دی تاکہ وہ ہزار برس کے پُورے ہونے تک قَوموں کو پِھر گُمراہ نہ کرے۔ اِس کے بعد ضرُور ہے کہ تھوڑے عرصہ کے لِئے کھولا جائے۔


ابد تک خُداوند پر اِعتماد رکھّو کیونکہ خُداوند یہوواؔہ ابدی چٹان ہے۔


اُس نے میری جان کو گڑھے میں جانے سے بچایا اور میری زِندگی روشنی کو دیکھے گی۔


اِس لِئے کہ پاتال تیری سِتایش نہیں کر سکتا اور مَوت سے تیری حمد نہیں ہو سکتی۔ وہ جو گور میں اُترنے والے ہیں تیری سچّائی کے اُمّیدوار نہیں ہو سکتے۔


اَے خُداوند! تُو نے خُود یہ دیکھا ہے۔ خاموش نہ رہ۔ اَے خُداوند! مُجھ سے دُور نہ رہ۔


جب مَیں گور میں جاؤُں تو میری مَوت سے کیا فائِدہ؟ کیا خاک تیری سِتایش کرے گی؟ کیا وہ تیری سچّائی کو بیان کرے گی؟


اَے میرے خُدا! مَیں دِن کو پُکارتا ہُوں پر تُو جواب نہیں دیتا اور رات کو بھی اور خاموش نہیں ہوتا۔


مَیں بُلند آواز سے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا ہُوں اور وہ اپنے کوہِ مُقدّس پر سے مُجھے جواب دیتا ہے۔ (سِلاہ)


مَیں بُلند آواز سے خُدا کے حضُور فریاد کرُوں گا۔ خُدا ہی کے حضُور بُلند آواز سے اور وہ میری طرف کان لگائے گا


مَیں سَیلاب میں ڈُوب نہ جاؤُں اور گہراؤ مُجھے نِگل نہ جائے اور پاتال مُجھ پر اپنا مُنہ بند نہ کر لے۔


اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا! میری فریاد کی آواز کی طرف مُتوجِّہ ہو کیونکہ مَیں تُجھ ہی سے دُعا کرتا ہُوں۔


مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّت کرتا ہُوں۔


اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد پر کان لگا۔ میرے آنسُوؤں کو دیکھ کر خاموش نہ رہ کیونکہ مَیں تیرے حضُور پردیسی اور مُسافر ہُوں۔ جَیسے میرے سب باپ دادا تھے۔


مَیں خُدا سے جو میری چٹان ہے کہُوں گا تُو مُجھے کیوں بُھول گیا؟ مَیں دُشمن کے ظُلم کے سبب سے کیوں ماتم کرتا پِھرتا ہُوں؟


خُداوند کی سِتایش کرو اَے اُس کے مُقدّسو! اور اُس کے قُدس کو یاد کر کے شُکرگُذاری کرو


مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنا دُکھ اُس کے حضُور بیان کرتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات